اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 427 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اِس طرح وہاں اِس وبا سے 3 ہزار 405 افراد کی موت ہوچکی ہے، جو چین میں کورونا وائرس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد سے زیادہ ہے۔ چین میں پچھلے سال کے آخر میں اِس وبا کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد سرکاری طور پر 3ہزار 245 بتائی گئی ہے۔ چین میں لگاتار دوسرے دن بھی کسی نئے معاملے کی اطلاع نہیں ہے۔اٹلی میں لوگوں کی نقل و حرکت پر بندشیں عائد ہیں اور وہاں دوسری عالمی جنگ کے بعد سے معیشت کیلئے سب سے بڑا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
اُدھر ترکی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں COVID-19 کے تصدیق شدہ معاملات کی تعداد میں 88 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اِس طرح وہاں 359 افراد اِس وبا سے متاثر ہیں۔ ایک 85 سالہ خاتون کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ہے