ایم آر ایم یومِ تاسیس: سردی کے پیش نظر کمبل کی تقسیم، وقف املاک اندراج پر رہنمائی

حیدرآباد، 24 دسمبر (پی ایم آئی): ملک کی سالمیت، یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کے لیے سرگرم تنظیم مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے 23 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب اور سماجی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔

۔اسی سلسلے میں ریاست تلنگانہ میں وقف املاک کو امید پورٹل پر اندراج سے متعلق رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس پروگرام میں تلنگانہ اسٹیٹ کنوینر نجف علی شوکت اور معاون کنوینر س’ ڈاکٹر ذیشان عباس ’سرورحسین نے متولیانِ وقف کی رہنمائی کی، جبکہ سرور حسین نے ایم آر ایم کی جانب سے منعقدہ اس آگاہی پروگرام کی تفصیلات سے شرکاء کو واقف کرایا۔ اس موقع پر اصغر نواب، شبیر، زاہد مرزا اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

دوسری جانب مسلم راشٹریہ منچ کے 24ویں یومِ تاسیس کے موقع پر محترم شری اندریش کمار جی اور جنوبی ہند کے کوآرڈینیٹر و انچارج جناب الیاس احمد کی رہنمائی میں تلنگانہ میں سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف دواخانوں، گاوشالاؤں اور سڑکوں پر شب بسری کرنے والے غریب افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ قابلِ ذکر ہے کہ تلنگانہ بلخصوض حیدرآباد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔

اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ 13 دسمبر کو جنوبی ہند کے کنوینر الیاس احمد کی جانب سے حیدرآباد میں شری اندریش کمار جی کی سرپرستی میں منعقدہ اجلاس کے بعد ریاست کے مختلف اضلاع سے مسلم برادری کے افراد نے ایم آر ایم میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تلنگانہ اسٹیٹ کنوینر نجف علی شوکت (جرنلسٹ) مسلم راشٹریہ منچ کے مقاصد اور اس کی کارکردگی سے عوام کو واقف کرا رہے ہیں، جبکہ خواتین کی جانب سے بھی تنظیم میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی جا رہی -(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں