ممبئی،24دسمبر(ایجنسی) اداکارشاہ رخ خان خلاباز راکیش شرما کی بایوپک میں کام کرنے والے ہیں۔
شاہ رخ کی فلم زیرو ریلیز ہوگئی ہے۔وہ اب اپنی اگلی فلم ’سارے جہاں سے اچھا‘ کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔ہندوستان کے پہلے خلابازراکیش شرما کی زندگی پر مبنی اس فلم کے سلسلے میں شاہ رخ نے بتایا کہ راکیش شرما کے وقار اور جس بات کےلئے وہ جانے جاتے ہیں،وہ فلم میں اسے برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ راکیش شرما کی بایوپک کو وہ اس طرح پیش کریں گے،جس سے ان کی مقبولیت برقرار رہے گی۔شاہ رخ نے کہا،’’میری بچپن کی یادوں میں گنتی کے اہم واقعات ہوئے تھے،جن میں سےایک راکیش شرما کا خلا میں جانا تھا۔’’اس وقت میں 19،20سال کا تھا،یہ 1984 کے آس پاس کی بات ہے۔میری ان دنوں کی یادوں کا دوسرا واقعہ ملکھا سنگھ کا تھا،دھنراج پلئی،پرکاش پدوکون اور سنیل گاوسکر کی شاندار کارکردگی کا زمانہ بھی یہی تھا۔اس دوران فلموں میں امیتابھ بچن اور ریشی کپور کا بڑا نام تھا۔صنعتی شعبہ میں صرف ویمل سوٹنگس کا نام ہوا کرتا تھا۔یہ واقعہ انہی دنوں کا ہے۔اس لئے مجھے اچھی طرح یاد بھی ہے۔‘‘شاہ رخ نےکہا ِ’’ویسے ابھی تک میں نے راکیش شرما کی بایوپک پر ذرا سا بھی کام نہیں کیا ہے،لیکن ایسی شخصیت کی کہانی کو دہرانا بہت بڑی بات ہے۔مجھے ابھی یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ اس بایوپک کو ہم کب شروع کریں گے،اب تک کوئی بھی تاریخ فائنل نہیں کی گئی ہے۔‘‘ارے جہاں سے اچھا کی ہدایت مہیش متھائی کریں گے،جبکہ فلم کے پرڈیوسر سدھارتھ رائے کپور ہوں گے۔فلم کا نام سارے جہاں سے اچھا اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ جب راکیش شرما خلائی سفر میں تھے تو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ان سے پوچھا تھا کہ خلاسے ہمارا ہندوستان کیسا نظر آتا ہے تب انہوں نے کہاتھا ’سارے جہاں سے اچھا‘۔راکیش کے اس جواب نے ہر ہندوستانی کا دل جیت لیا تھا۔
تلنگانہ میں کانگریس کو اقتدارپر واپس لانے میں مسلمانوں کا اہم رول: وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی
تلنگانہ اسپائس کچن رسٹورنٹ جوبلی ہلز میں زور دار دھماکہ
حائیڈرا نے دوبارہ انہدامی کارروائیوں کا کردیا آغاز
وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کے جوانوں کے منائی دیوا لی۔
مجلس مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابی میدان میں، 16 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔