حیدرآباد، 24 فروری (پی ایم آئی): مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) تلنگانہ یونٹ کی جانب سے سرپرست اندریش کمار کی سالگرہ کے موقع پر دارالشفا میں واقع ریاستی دفتر، حیدرآباد میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ماہِ رمضان کے پیش نظر روزہ دار شرکاء کے لیے افطار کا خصوصی انتظام کیا گیا۔
اس موقع پر ایم آر ایم تلنگانہ کی جانب سے طلبہ میں رنگ بھرنے کی کتابیں بھی تقسیم کی گئیں۔ایم آر ایم تلنگانہ کے ریاستی کنوینر نجف علی شوکت، جو پیشے کے اعتبار سے صحافی ہیں، نے اندریش کمار کی قومی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے تنظیم کے قیام، مقاصد اور نظریات پر روشنی ڈالی۔
اجلاس میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے تنظیم کے نیٹ ورک کو تلنگانہ کے تمام 33 اضلاع تک توسیع دینے کا اعلان کیا گیا۔ طے پایا کہ اس سلسلے میں جنوبی ہند کے انچارج الیاس احمد کو آگاہ کیا جائے گا۔تقریب میں تنظیم کے مختلف عہدیداران، بشمول شریک کنوینرز اور شعبۂ خواتین (مہیلا) کی کنوینر نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
بعد ازاں اندریش کمار کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور روزہ دار مہمانوں کی تواضع کی گئی۔اس موقع پر کنوینر نجف علی شوکت، شریک کنوینرز سرور حسین اور ڈاکٹر ذیشان عباس، مہیلا کنوینر شہباز فاطمہ، ڈاکٹر وسیم، زاہد مرزا، شبیر حسین، اصغر نواب اور دیگر اراکین موجود تھے۔ pressmediaofindia,com))


















