وقف املاک سے مبینہ غیر قانونی قبضے ہٹانے کے لیے HYDRAA کی طرز پر علحدہ محکمہ قائم کرنے کا مطالبہ’ وقف املاک کے تحفظ کے لیے مؤثر نظام اور شفاف تحقیقات ضروری’ ایم آر ایم تلنگانہ

حیدرآباد، 25 نومبر(پی ایم آئی) مسلم راشٹریہ منچ تلنگانہ اسٹیٹ کے کنوینر نجف علی شوکی (جر نلسٹ) نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وقف املاک کے تحفظ اور ان پر مبینہ غیر قانونی قبضوں کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر اور شفاف نظام قائم کیا جائے، تاکہ وقف اثاثوں کو قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے اور مبینہ تجاوزات و غیر مجاز استعمال کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلے میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ جس طرح سرکاری ادارے سرکاری اراضی کے تحفظ اور تجاوزات کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اسی طرح وقف املاک کے معاملات کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی جائے۔ اس ٹیم کی سربرا کسی سینئر آئی پی ایس آفیسر کو مقرر کیا جائے۔ تاکہ وقف املاک سے متعلق شکایات، دستاویزات، مبینہ قبضوں اور دیگر مسائل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جا سکے۔

ایم آر ایم کی نےمزید تجویز بھی پیش کی کہ حکومت وقف املاک کے تحفظ کے لیے HYDRAA کی طرز پر ایک علحدہ اور بااختیار محکمہ قائم کرنے پر غور کرے۔ یہ ادارہ مبینہ غیر قانونی قبضوں کی نشاندہی، وقف اراضی کی بازیابی اور ذمہ دار پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے کام کر سکتا ہے۔تاہم تمام اقدامات قانونی طریقۂ کار کے مطابق انجام دئیے جا ئیں۔

۔تجویز کے مطابق، اگر کسی وقف جائیداد پر غیر قانونی قبضہ یا غیر مجاز تعمیرات ثابت ہو جائیں تو متعلقہ قوانین اور عدالتی احکامات کی روشنی میں کارروائی کی جائے۔ ساتھ ہی کسی بھی فرد کے خلاف کارروائی سے قبل اسے مقررہ قانونی طریقۂ کار کے تحت اپنا موقف پیش کرنے کا مناسب موقع بھی فراہم کیا جائے۔

اس کے علاوہ ایم آر ایم کی جانب سے ایسے متولیوں کے طرزِ عمل کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، جن پر وقف اراضی یا جائیداد کی مبینہ غیر قانونی منتقلی یا فروخت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایسے معاملات میں متعلقہ دستاویزات، رجسٹریشن ریکارڈ اور وقف کے سرکاری ریکارڈ کی مکمل جانچ ضروری قرار دی گئی ہے۔ اگر کسی لین دین کو غیر قانونی پایا جائے تو قانون کے مطابق متعلقہ رجسٹریشن یا منتقلی کو منسوخ کرنے سمیت دیگر قانونی اقدامات کیے جا سکتے ہیں
وقف بورڈ کے بعض عہدیداروں، ارکان، ملازمین اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بھی وقتاً فوقتاً مبینہ بے قا ئدگیوں کے الزامات اور سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ تاہم ان الزامات کو ثابت شدہ حقائق تصور کرنے کے بجائے آزادانہ، غیر جانبدارانہ اور دستاویزی شواہد پر مبنی تحقیقات کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اگر تحقیقات کے دوران کسی خلاف ورزی کی تصدیق ہو جائے تو ذمہ دار افراد کے خلاف
قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔اسی طرح بعض سماجی، سیاسی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے وقف املاک کے تحفظ کے معاملات میں مختلف افراد اور اداروں کے کردار یا خاموشی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ تاہم کسی بھی فرد یا تنظیم کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنے سے قبل قابلِ اعتماد شواہد اور متعلقہ حکام کی تحقیقات کے نتائج کو پیشِ نظر رکھنا ضروری ہے۔

ایم آر ایم کے اسٹیٹ کنوینر نے ریاستی حکو مت سے مانگ کی کے وہ وقف کےنئے قانون کی روشنی عمل آوری میں تیزی لا ئی جائے۔تاکہ وقف ما فیہ سے اوقافی املاک بچا یا جاسکے۔انہوں نے بتایا کےعوام کی جانب سے نئے وقف قانون 2025 کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔مخالفت کر نے والے خود امید پورٹل کی خانہ پوری پر زور دے رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں