Hyderabad Traffic Police Conduct Two-Day Special Drive; 447 Drunk Drivers Caught
حیدرآباد، 22 نومبر (پی ایم آئی): حیدرآباد ٹریفک پولیس نے سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے مقصد سے 20 اور 21 نومبر 2026 کو دو روزہ خصوصی مہم چلائی، جس کے دوران شراب کے نشے میں گاڑیاں چلانے والے 447 افراد کو پکڑا گیا۔
حیدرآباد کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق، اس خصوصی مہم کے دوران پکڑے گئے افراد میں 371 دو پہیہ گاڑیوں کے سوار، 26 تین پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیور، 48 چار پہیہ گاڑیوں کے ڈرائیور اور دیگر گاڑیوں کے دو ڈرائیور شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق، خون میں الکحل کی مقدار (BAC) کی بنیاد پر مقدمات درج کیے گئے۔ ان میں 30 سے 50 BAC کی سطح والے 105، 51 سے 100 کی سطح والے 187، 101 سے 150 کی سطح والے 90، 151 سے 200 کی سطح والے 39، 201 سے 250 کی سطح والے 17 اور 251 سے 300 کی سطح والے 8 معاملات شامل ہیں۔ جبکہ ایک ڈرائیور میں BAC کی سطح 300 سے زیادہ پائی گئی۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی جاری رہے گی اور اس طرح کی خصوصی مہم آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شراب نوشی کے بعد گاڑی چلانے سے گریز کریں اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں


















