نئی دہلی، 18 نومبر: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پنجاب میں اپریل 2026 کے دوران ریلوے لائن پر ہوئے دھماکے کے معاملے میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیم خالصتان زندہ باد فورس (KZF) سے مبینہ تعلق رکھنے والے ایک اہم ملزم کو امریکہ سے ملک بدر کیے جانے کے بعد بدھ کے روز گرفتار کرلیا۔
این آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت سریندر سنگھ عرف ٹھکریوال کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے امریکی حکام نے حراست میں لینے کے بعد ہندوستانی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے ہندوستان واپس بھیجا۔
ملزم کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل (IGI) ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔
یہ معاملہ 27 اپریل 2026 کو پنجاب میں شمبھو اور راجپورہ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (DFCCIL) کی ریلوے لائن پر ہونے والے دھماکے سے متعلق ہے۔
این آئی اے اس واقعہ اور ممنوعہ دہشت گرد تنظیم سے مبینہ طور پر وابستہ افراد کے کردار کی تحقیقات کررہی ہے۔


















