حیدرآباد، 17 نومبر: تلنگانہ میں درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم ہونے کے امکان کے پیش نظر محکمہ صحت نے موسمی فلو اور سانس کی بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر بی رویندر نائک نے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بخار، کھانسی، گلے میں خراش، جسم میں درد اور تھکاوٹ فلو کی عام علامات ہیں۔ متاثرہ افراد کو گھر میں رہنے، کھانستے یا چھینکتے وقت منہ ڈھانپنے اور ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ بزرگوں، پانچ سال سے کم عمر بچوں اور حاملہ خواتین کو خصوصی احتیاط کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ُ


















