دلیپ کمار کے بنگلہ پر ناجائز قبضہ کی مبینہ کوشش سائرہ بانو مودی سے ملا قات کی خواہاں

 

افسانوی اداکار دلیپ کمار(یوسف خان) کے بنگلہ کے 2پلاٹس کی ملکیت کا ‘ جھوٹا دعویٰ کرنے والے ایک بلڈر سمیر بھوجوانی کی رہائی کے بعد دلیپ کمار کی شریک حیات سائرہ بانو خان نے مذکورہ مسئلہ پر بات چیت کیلئے وزیر اعظم نریندرمودی سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔ (دلیپ کمار کا بنگلہ‘ مذکورہ 2پلاٹس پر تعمیر کیا گیاہے)۔ 96سالہ اداکار دلیپ کمار کا یہ بنگلہ ‘ باندرہ کے علاقہ پالی ہل کی بلندی پر واقع ہے۔ دلیپ کمار کے سرکاری ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر سائرہ بانو کی درخواست دکھائی گئی ۔ ٹوئیٹر پر دکھایا گیا متن کچھ اِس طرح ہے: ’’ سائرہ بانو خان‘ معزز وزیر اعظم ہند شری نریندرمودی سے درخواست کرتی ہیں اور عالیجناب کے علم میں یہ بات لاتی ہیں کہ لینڈ مافیا سمیر بھوجوانی کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر دیویندرپھڈنویس کے تیقنات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔پدماوبھوشن ایوارڈ یافتہ (اداکار) کو فریب دیا گیا اور دولت اور طاقت کے استعمال کی دھمکیاں دی گئیں۔ میں‘ آپ سے ممبئی میں ملاقات کی درخواست کرتی ہوں‘‘۔ قبل ازیں جاریہ سال کے اوائل میں سائرہ بانو نے پولیس سے رجوع ہوکر بھوجوانی کیخلاف ایک شکایت درج کرائی تھی۔ بھوجوانی کو گذشتہ اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Share this:

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں