سائبرآباد، یکم جنوری 2026: (پی ایم آئی) سائبرآباد پولیس نے پولیس کمشنریٹ آڈیٹوریم میں ایک تقریب کے ذریعے نئے سال کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر سائبرآباد کے کمشنر پولیس ڈاکٹر ایم رمیش، آئی پی ایس نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پولیس عملے اور سائبرآباد کے شہریوں کو نئے سال 2026 کی دلی مبارکباد پیش کی اور امن و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تقریب کے دوران کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جس میں جوائنٹ کمشنر پولیس (ٹریفک) ڈاکٹر گجاراؤ بھوپال، آئی پی ایس، ڈپٹی کمشنرز آف پولیس (ڈی سی پیز) اور دیگر پولیس افسران و عملے نے شرکت کی۔ یہ تقریب پولیس افسران کے درمیان باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں ان کی انتھک محنت اور لگن کو سراہنے کا موقع بھی بنی۔
(pressmediaofindia.com)


















