حیدرآباد : (پی ایم آئی) اویناش موہنتی، آئی پی ایس، نے منگل کے روز نئی قائم ہونے والی ملکاجگیری پولیس کمشنر کے پہلے کمشنر کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جو راچاکونڈا پولیس کمشنریٹ کے تقسیم کے بعد قائم کیا گیا ہے۔تلنگانہ حکومت نے انتظامی تنظیم نو کے تحت ملکاجگیری پولیس کمشنر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پولیسنگ مضبوط ہو اور عوامی خدمات میں بہتری آئے۔ اس تنظیم نو کے بعد کییسرہ، شمیرپٹ، کوتھبولاپور اور کمپالی جیسے اہم علاقے اس نئے کمشنر کے دائرہ اختیار میں شامل ہو گئے ہیں۔دریں اثنا، بھونگیر جو پہلے راچاکونڈا کمشنر کے تحت تھا، اب علیحدہ اور خود مختار پولیس یونٹ کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ یادادری بھونگیر ضلع میں قانون و انتظام کی نگرانی کے لیے ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تعینات کیا جائے گا۔سینئر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس تقسیم سے انتظامی کارکردگی میں بہتری، جرائم کی روک تھام، اور حیدرآباد کے ارد گرد تیزی سے بڑھتی ہوئی شہری اور مضافاتی علاقوں میں عوامی شکایات کا تیز تر یکسو ئی ممکن ہوسکے۔(pressmediaofindia.com)


















