کٹھوعہ ،13 اگست)پی ایم آئی) یوم آزادی کے جشن میں خلل نہ پڑے، اس کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں نے کمر کس لی ہے۔ ضلع کٹھوعہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی تقریب پرنظر رکھتے ہوئے ضلع پولیس کے سربراہ ایس ایس پی سریدھر پاٹل کے ذریعہضلع بھر کے تمام سرحدی علاقے اور دیگر ریاست کی سرحد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کروائے گئے ہیں۔ ضلع پولیس کے سربراہ سریدھر پاٹل نے بتایا کہ سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس ان پٹ ہے جس جموں کشمیر میں دفعہ ۔370 ہٹانے سے بوکھلایا پاکستان بڑی دہشت گردانہ واردات کو انجام دینا چاہتا ہے، اس لئے اس بار سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔
سیکورٹی کے پیش نظر این ایس جی، آرمی، پیراملٹری فورس، سی آر پی ایف کے علاوہ جموں کشمیر پولیس کے جوان مسلسل اپنی نظریں گڑائے ہوئے ہیں۔ وہیں ایس ایس پی کٹھوعہ نے کٹھوعہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی بھی مشتبہ شخص انہیں دکھائی دے، تو براہ مہربانی جلد نزدیکی پولیس اسٹیشن میں اس کی معلومات دیں اور کوئی بھی لاوارث سامان کو ہاتھ نہ لگاے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کے وہ 15 اگست کے دن پولیس سے مکمل تعاون کریں۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج