حیدرآباد ۱۵ جنوری (پی ایم آئی) کمشنر ساؤتھ زون نےپرانا شہر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو کرایہ پر کار حاصل کرتے ہوئے اسے فروخت کیا کرتے تھے اس طرح انہوں نے 40 لاکھ روپے کاروں کو فروخت کرتے ہوئے حاصل کئے تھے ۔ 30 سالہ محمد سلمان اور اس کا ساتھی 21 سالہ محمد حسین ساکن کشن باغ جو کار ڈرائیور بتائے گئے ہیں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے تین قیمتی کار ضبط کرلئے۔ڈپٹی کمشنر ٹاسک فورس چکرورتی گمی کے بموجب محمد سلمان کاریں کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے مناسب کرایہ ادا کرنے کے بہانے گاڑیوں کو گروی رکھنے یا فروخت کردینے میں ملوث تھا ۔ سلمان کو سابق میں بھی سعیدآباد پولیس نے اسی قسم کی دھوکہ دہی میں ملوث ہونے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا لیکن جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ اپنے ساتھی محمد حسین کے ہمراہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور علاقہ آصف نگر ، اوپل اور چندرائن گٹہ میں گاڑیاں حاصل کرتے ہوئے کار مالکین کو دھوکہ دیا ۔
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج
New controversies over temple-mosque, some people trying to become leaders of Hindus. Mohan Bhagwat