ماہِ رمضان صرف ایک تہوار نہیں بلکہ روحانی غور و فکر، ضبطِ نفس اور خود احتسابی کامہینہ ہے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور’ ریونت ریڈی

حیدرآباد، 15 مارچ:(پی ایم آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریو نت ریڈی نے اتوار کے روز عوام سے اپیل کی کہ وہ بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں اور ریاست و ملک کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کریں۔

وہ یل بی اسٹیڈیم میں ریاستی حکومت کی جانب سے منعقدہ دعوتِ افطار سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماہِ رمضان صرف ایک تہوار نہیں بلکہ روحانی غور و فکر، ضبطِ نفس اور خود احتسابی کا مہینہ ہے۔

۔ریونت ریڈی نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ حکومت نے مسلم برادری کے لیے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود اور بااختیار بنانے کو ترجیح دیتی ہے اور اس سلسلے میں کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سابق ہندوستانی کرکٹ کپتا ن محمد اظہر الدین کو ریاستی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ سینئر کانگریس رہنما محمد علی شبیرکو حکومت کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں بعض قوتیں ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہی ہیں جنہیں ناکام بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے مسلمانوں سے سیاسی کشیدگی پیدا کرنے والوں سے چوکنا رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ ان سازشوں کا شکار ہونے کے بجائے تلنگانہ میں امن و امان کی برقراری کو یقینی بنائیں ۔ ملک کی ترقی کیلئے آپسی اتحاد اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہئے ۔

۔ اس کے علاوہ آٹھ اقلیتی رہنماؤں کو مختلف سرکاری کارپوریشنز میں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ بین الاقوامی کرکٹرمحمد سراج کو ان کی نمایاں کامیابیوں کے اعتراف میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح عالمی چیمپئن باکسر نکہت زررین کو حکومت کی جانب سے دو کروڑ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ آندھرا پردیش وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں اقلیتوں کو چار فیصد ریزرویشن دیا گیا تھا، جس سے کئی افراد کو ملازمت کے مواقع حاصل ہوئے۔وزیر اعلیٰ نے خبردار کیا کہ بعض عناصر سماج میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے اتحاد اور ہم آہنگی کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے خود کو مسلم برادری کا بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی مسلسل حمایت کی بھی اپیل کی۔
دعوت افطار میں سیاسی قائدین ‘ وزراء ‘ اراکین پارلیمان ‘ اراکین اسمبلی ‘ اراکین کونسل و صدورنشین‘ علماء و مشائخین اور کانگریس قائدین

موجود تھے۔ اہم شخصیات میں مولانا مفتی خلیل احمد امیر جامعہ جامعہ نظامیہ ‘ مولانا مفتی صادق محی الدین فہیم ‘ مولانا سید پیر شبیر نقشبندی افتخاری‘مولانا سعید القادری‘مولانا سید ابراہیم حسینی آصف پاشاہ ‘ مولانا سید سیف اللہ حسینی باقری و خطیب و امام مکہ مسجد مولانا محمد رضوان قریشی ‘ خطیب و امام شاہی مسجد باغ عامہ مولانا احسن بن عبدالرحمن الحمومی موجود تھے ۔ وزراء جناب محمد اظہرالدین ‘ پی سرینواس ریڈی ‘ پونم پربھاکر ؤ مہیش کمار گوڑصدر پردیش کانگریس ‘ بیرسٹر اسدالدین اویسی ‘ انیل کمار یادو‘ جناب محمد علی شبیر ‘ جناب سید عظمت اللہ حسینی ‘ جناب عبید اللہ کوتوال ‘ جناب طاہر بن حمدان ‘ جناب محمد فہیم ‘ جناب ریاض احمد ‘ جناب فہیم قریشی ‘ جناب فیروز خان‘جناب پیر ارشاد احمد ناصر‘ جناب طاہر سعدی موجود تھے ۔ جناب محمد اظہر الدین نے ابتداء میں خیر مقدم کیا۔(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں