غازی آباد، 6 مارچ (ایجنسیز):ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں یوٹیوبر سلیم واستک پر قاتلانہ حملہ کرنے والے دونوں ملزمین کو پولیس نے تین دن کے اندر الگ الگ انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزمین کی شناخت گلفام اور ذیشان کے طور پر ہوئی ہے جو آپس میں سگے بھائی تھے۔ دونوں ملزمین پر ایک، ایک لاکھ روپئے کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بڑے بھائی گلفام کو منگل کے روز پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک کیا گیا، جبکہ اس کے چھوٹے بھائی ذیشان کو اتوار کے روز ہی پولیس نے ایک علیحدہ کارروائی میں مار گرایا تھا۔ دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے یوٹیوبر سلیم واستک پر جان لیوا حملہ کیا تھا۔ سلیم واستک سوشل میڈیا پر خود کو سابق مسلم قرار دیتے ہوئے ویڈیوز بناتے ہیں۔
ایڈیشنل ڈی سی پی کرائم پیوش سنگھ نے بتایا کہ گلفام اور اس کے ایک ساتھی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اندراپورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں کارروائی کی گئی۔ پولیس ٹیم نے جب اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں گلفام شدید زخمی ہوگیا اور بعد میں اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمین کی تلاش گزشتہ چند دنوں سے جاری تھی اور ان پر انعام بھی رکھا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ پورے معاملہ کی مزید تحقیقات جاری ہی


















