سعودی جیلوں میں قید 2970 منجملہ2107 کی رہا ئی کا حکم۔افراد خاندان مسرور’ عمران خان اور شاہ سلمان کی جئے جئے


اسلام آباد۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے، تاہم وہاں پر مختلف جرائم میں قید پاکستانیوں کی تعداد تین ہزار کے قریب ہے۔سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 2970 ہے جن میں سے سعودی ولی عہد کے حکم پر 2107 قیدیوں کی رہائی کی امید ہے لیکن اب بھی سعودی جیلوں میں بند 863 پاکستانیوں کا مستقبل بدستور تاریک ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب میں 1337 پاکستانی منشیات سمگلنگ اور 446 چوری کے جرم میں قید ہیں، 356 پاکستانی دھوکا دہی اور 237 غیر اخلاقی جرائم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ 89 پاکستانی قتل کے ملزم، 45 افراد لڑائی جھگڑے اور 451 دیگر جرائم میں گرفتار کئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید 2107 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم وزیراعظم خان کی درخواست پر جاری کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ جواب میں ولی عہد محمد بن سلمان نے 24 گھنٹے مکمل ہونے سے پہلے 2 ہزار 107 پاکستانیوں کی رہائی کا فرمان جاری کر دیا۔رہائی کا حکم وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر دیا گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان اپنے آپ کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر قرار دے چکے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے امید ہے باقی ماندہ پاکستانیوں کے بارے بھی جلد فیصلہ کیا جائے گا، ہمارے لیے یہ بہت بڑی خبر ہے، بہت سے پاکستانی خاندانوں کی آج سنی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے بے حد شکرگزار ہیں، اس خیر سگالی اقدام سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں