نئی دہلی، 24 دسمبر (ایجنسی ) سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹوئنٹی 20 ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے اور انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف پیر کو اعلان ٹوئنٹی 20 ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
دھونی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف گھریلو ٹوئنٹی 20 سریز سے باہر رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے اس فارمیٹ میں مستقبل کو لے کر سوال کھڑے ہونے لگے تھے۔
لیکن قومی سلیکٹرز نے دھونی کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں برقرار رکھا ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹوئنٹی 20 سیریز میں واپس بلایاہے