ہندوستان اپنا تیسرا عالمی کپ خطاب اور گھریلو زمین پر دوسرا خطاب حاصل کرنے کے لیے اترے گا، جیت کے ساتھ روہت کی ٹیم عالمی کپ نہ جیتنے کے اپنے 10 سال کے سوکھے کو ختم کرنا چاہے گی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں 2 بار کے عالمی چمپئن ہندوستان اور پانچ بار کے عالمی چمپئن آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے عالمی کپ 2023 کے فائنل میچ میں امپائرنگ کرنے والے امپائروں کا نام سامنے آ گیا ہے۔ فائنل مقابلے میں انگلینڈ کے رچرڈ ایلنگورتھ اور رچرڈ کیٹلبورو میدانی امپائر ہوں گے، جبکہ تھرڈ امپائرنگ کی ذمہ داری ویسٹ انڈیز کے جویل ولسن کو سونپی گئی ہے۔ میچ کے لیے سبھی امپائر احمد آباد پہنچ بھی گئے ہیں۔
ایلنگورتھ اور کیٹلبورو، جنھیں نومبر 2009 میں ایک ہی دن آئی سی سی بین الاقوامی فہرست میں پرموٹ کیا گیا تھا، دونوں نے اس ہفتہ کے سیمی فائنل کے دوران آن فیلڈ امپائر کا کردار نبھایا تھا۔ یہ دوسری مرتبہ ہوگا جب 50 سالہ کیٹلبورو عالمی کپ فائنل مقابلے کے لیے آن فیلڈنگ امپائر ہوں گے۔ اس سے قبل 2015 عالمی کپ فائنل میں کمار دھرم سینا کے ساتھ وہ اس کردار میں تھے۔ تب آسٹریلیا نے ایم سی
بہرحال، میزبان ہندوستان نے عالمی کپ 2023 ٹورنامنٹ میں اب تک سبھی 10 میچ جیتے ہیں اور ان کا ہدف 2011 کی جیت کے بعد اپنا تیسرا وَنڈے عالمی کپ خطاب اور گھریلو زمین پر دوسرا خطاب حاصل کرنا ہے۔ اس جیت کے ساتھ روہت اینڈ کمپنی عالمی کپ نہ جیتنے کے ہندوستان کے 10 سال کے سوکھے کو بھی ختم کرنا چاہے گی۔ آسٹریلیا، جو لگاتار آٹھ میچوں میں سے ناقابل تسخیر چل رہی ہے، اس کی نظر چھٹے عالمی کپ خطاب پر ہے۔