حیدرآباد۱۶ مئی( پی ایم آئی)ماہ رمضان کےروہیت کے اعلان کے ساتھ ہیبراداران اسلام دنیا بھر میں اپنے رب کو راضی کرنے کے لئے عبادتوں میں مصروف دیکھے گئے۔مسا جد میں روح پر ور منا ظر دیکھنے میں آئے۔رمضان المبارک کا آغاز ہندوستان سمیت دنیا بھر میں اس بار ایک ساتھ (17 مئی) سے شروع ہورہا ہے اور یہ تو سب ہی جا نتے ہیں کے اس بارہندوستان میں روزے کا دورانیہ تقر یبا’’ 15گھنٹے کا ہوگا۔جبکہ دنیا کا سب سے طویل روزہگرین لینڈ، جہاں مسلسل دوسرے سال مسلمان 21 گھنٹے 2 منٹ طویل روزہ رکھیں گےاورسب سے مختصر روزہ چلی میں ہوگا جو کہ 10 گھنٹے 33 منٹ طویل ہوگا،گرین لینڈ، جہاں مسلسل دوسرے سال مسلمان 21 گھنٹے 2 منٹ طویل روزہ رکھیں گے، گرین لینڈ کے بعد دوسرے سال بھی دوسرے نمبر پر آئس لینڈ (جہاں 2015 اور 2016 میں 22 گھنٹے طویل روزہ تھا) ہے جہاں روزے کا دورانیہ 21 گھنٹے ہوگا جس کے بعد فن لینڈ 19 گھنٹے 56 منٹ، پھر ناروے 19 گھنٹے 19 منٹ، سوئیڈن 19 گھنٹے 11 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔اس کے علاوہ روس، جرمنی، آئرلینڈ، برطانیہ ، نیدرلینڈ، بیلجیئم سمیت بیشتر یورپی ممالک میں سحر سے افطار کے درمیان 18 گھنٹوں سے زائد کا دورانیہ ہوگا۔اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ چلی میں ہوگا جو کہ 10 گھنٹے 33 منٹ طویل ہوگا، جس کے بعد ارجنٹائن ہے جہاں یہ دورانیہ 11 گھنٹے 32 منٹ کا ہوگا، جبکہ نیوزی لینڈ میں 11 گھنٹے 35 منٹ، جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 47 منٹ جبکہ آسٹریلیا میں 11گھنٹے 59 منٹ ہوگا۔جن ممالک میں13 سے 18 گھنٹے کا روزہ ہو گا ان میںانڈونیشیا میں 13 گھنٹے 11 منٹ، ملائیشیاءمیں 13 گھنٹے 38 منٹ، فلپائن میں 14 گھنٹے 6 منٹ، ایسے ممالک میں ہندوستان میں مختلف شہروں کا دورانیہ مختلف ہے جیسے نئی دہلی میں 15 گھنٹے 6 منٹ جبکہ ممبئی میں 14 گھنٹے 24 منٹ، سعودی عرب میں 14 گھنٹے 35 منٹ، عمان میں 14 گھنٹے 34 منٹ، بنگلہ دیش میں 14 گھنٹے 43 منٹ، متحدہ عرب امارات میں 14 گھنٹے 53 منٹ، مصر میں 15 گھنٹے 21 منٹ، لیبیا میں 15 گھنٹے 38 منٹ، عراق میں 15 گھنٹے 32 منٹ، ایران میں 15 گھنٹے 48 منٹ، افغانستان میں 15 گھنٹے 51 منٹ، ترکی میں 16 گھنٹے 28 منٹ، امریکا میں مختلف شہروں کے لحاظ سے 15 سے 16گھنٹے، قازقستان میں 17 گھنٹے ایک منٹ اور کینیڈا میں 17 گھنٹے 24 منٹ طویل روزہ ہوگا۔ایسے ممالک کے مسلمان جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، روزہ کیسے افطار کریں گے؟امریکی ریاست الاسکا کے علاقے جوناؤ میں مسلمان روزہ رکھنے کے بعد افطار کیسے کریں گے؟ جہاں سورج آدھی رات کے بعد بھی آسمان پر نظر آرہا ہوتا ہے، یا فن لینڈ کے شمالی علاقوں میں جہاں موسم گرما کے دوران پورے 2 ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔اس کے نتیجے میں یہاں کے مقامی علماءنے کچھ سال قبل فتویٰ جاری کیا تھا کہ مقامی مسلمان کسی اور ملک کے سورج طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔اسلامک سینٹر آف ناردرن ناروے نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر ناروے میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کرے تو وہ مکہ مکرمہ میں رمضان کے نظام الاوقات پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔امریکی علماءنے بھی اس سے ملتا جلتا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان الاسکا کے انتہائی شمالی خطے میں رہتے ہیں وہ کسی اور ملک کے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کرسکتے ہیں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج