ہتھیار چلانے کی غیر قانونی پریکٹس کر رہی ہے آر ایس ایس وزیر اعلیکیرالہ

s /> : کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے آج الزام لگایا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اور پاپولر فرنٹ آف نڈیا جیسی تنظیمیں غیر قانونی طور پر ہتھیاروںکی ٹریننگ لے رہی ہیں اور حکومت ان کے خلاف سخت کارروائی کرے گی ۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وجین نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو حکومت ایک قانون بناکر عوامی مقامات اور پوجا کی جگہوں پر کئے جانے والی مشقوں اور ہتھیاروں کی ٹریننگ پر پابندی عائد کرے گی۔

وجین نے کہا کہ حکومت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ لاٹھیوں کا استعمال کرتے ہوئے آر ایس ایس کے کارکنان پوجا کے مقامات ، یونیورسٹیوں کے میدانوں اور لوگوں کی خالی اراضی پر کسرت کرتے ہیں۔ وزیر اعلی وجین نے کہا کہ ہتھیاروں کی غیر قانون ٹریننگ اور مشق میں شامل افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔و

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں