آر جے ڈی اور کانگریس پر “دراندازوں کی حمایت” اور ووٹ بینک کی سیاست کے لیے انتہا پسندوں کو خوش کرنے وزیرِاعظم نریندر مودی کا الزام ۔

بہار: وزیرِاعظم نریندر مودی نے بہار کے سہارسا اور کٹیہار میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے والد لالو پرساد کے “گناہوں” کو چھپانے کے لیے ان کی تصاویر کو انتخابی پوسٹروں سے دور رکھ رہے ہیں۔ مودی نے آر جے ڈی اور کانگریس کی “خاندانی سیاست” کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ہالووین جیسے “غیر ملکی تہوار” مناتے ہیں، لیکن چھٹھ پوجا جیسے ہندوستانی تہواروں کو ڈرامہ قرار دیتے ہیں۔
تیجسوی یادو اور ان کی بہن میسا بھارتی نے مودی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم کو ذاتی حملوں کے بجائے بہار کی ترقی پر بات کرنی چاہیے۔ مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آر جے ڈی کے دباؤ میں آکر کانگریس کو تیجسوی کو انڈیا بلاک کا وزیراعلیٰ امیدوار بنانا پڑا۔
دوسری جانب، اپوزیشن نے مودی کے جلسوں میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی غیر حاضری کو اجاگر کیا۔ مودی نے سیمانچل کے مسلم اکثریتی علاقوں میں خطاب کے دوران آر جے ڈی اور کانگریس پر “دراندازوں کی حمایت” اور ووٹ بینک کی سیاست کے لیے انتہا پسندوں کو خوش کرنے کا الزام بھی لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں