حیدرآباد سٹی پولیس کا میگا روزگار میلہ 30 اکتوبر روپ گارڈن فنکشن ہال مہدی پٹنم

𝗠𝗲𝗴𝗮 𝗝𝗼𝗯 𝗠𝗲𝗹𝗮 𝗯𝘆 𝗦𝗼𝘂𝘁𝗵 𝗪𝗲𝘀𝘁 𝗭𝗼𝗻𝗲, 𝗛𝘆𝗱𝗲𝗿𝗮𝗯𝗮𝗱 𝗣𝗼𝗹𝗶𝗰𝗲

حیدر آباد؟ ،29 اکتو بر (پی ایم آئی) حیدرآباد سٹی پولیس کے ساؤتھ ویسٹ زون کی جانب سے ڈکن بلاسٹرز کے اشتراک سے ایک میگا جاب میلہ (روزگار میلہ) 30 اکتوبر 2025 (بروز جمعرات) کو منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک روپ گارڈن فنکشن ہال، پیلر نمبر 63،ریتی باؤلی رنگ روڈ، مہدی پٹنم، حیدرآباد میں ہوگا۔

یہ روزگار میلہ پولیس یومِ شہداء (Police Commemoration Week) کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے جو 21 تا 31 اکتوبر 2025 کے درمیان منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر پولیس کے اُن جانباز اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

اس میلے کا مقصد نوجوانوں، بالخصوص بے روزگار افراد، کو مختلف شعبوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان شعبوں میں آئی ٹی، سافٹ ویئر، بینکنگ، فارمیسی، ٹیکنیکل، اکاؤنٹس، سیلز اور مارکیٹنگ شامل ہیں۔

میلے میں ایس ایس سی، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ، گریجویشن، بی ٹیک، بی فارمیسی اور ایم فارمیسی کی اسناد رکھنے والے امیدوار حصہ لے سکتے ہیں۔ خواتین و حضرات دونوں، خواہ وہ فریشر ہوں یا تجربہ کار، شرکت کے اہل ہیں۔

پولیس عہدیداروں کے مطابق امیدواروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس، بایو ڈیٹا اور ضروری دستاویزات کے ساتھ پہنچیں۔ منتخب امیدواروں کو موقع پر ہی نوکری کے آفر لیٹرز جاری کیے جائیں گے۔

ساؤتھ ویسٹ زون پولیس کے عہدیداروں نے کہا کہ یہ اقدام پولیس کی عوامی خدمت، کمیونٹی ویلفیئر اور نوجوانوں کے روزگار میں تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

پولیس نے شہریوں، بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور میگا جاب میلہ کو کامیاب بنائیں (pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں