آئی آر سی ٹی سی میں انسدادِ بدعنوانی بیداری ہفتہ 2025 کا آغاز

موضوع: “سَتَركتَا: ہماری مشترکہ ذمہ داری”

نئی دہلی ،29اکتو بر (پی ایم آئی): مرکزی ویجیلنس کمیشن (CVC) کی ہدایت پر انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) کی جانب سے ملک بھر میں انسدادِ بدعنوانی بیداری ہفتہ 2025 منایا جا رہا ہے۔ یہ ہفتہ 27 اکتوبر سے 2 نومبر 2025 تک جاری رہے گا۔
اس سال کا موضوع ہے — “سَتَركتَا: ہماری مشترکہ ذمہ داری” (Vigilance: Our Shared Responsibility)، جس کا مقصد عوام میں دیانت داری، شفافیت اور ذمہ دار شہری رویے کو فروغ دینا ہے۔

آئی آر سی ٹی سی کے ویجیلنس شعبہ کے مطابق، بیداری ہفتے کے دوران تمام شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دیانت داری کا حلف (Integrity Pledge) اٹھائیں اور بدعنوانی کے خلاف صفر رواداری کا عزم ظاہر کریں۔ شہری https://pledge.cvc.nic.in/
پر جا کر آن لائن حلف لے سکتے ہیں اور کمیٹمنٹ سرٹیفکیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

ادارے نے اس موقع پر عوام کو ای-ٹکٹنگ اور ای-کیٹرنگ کے سلسلے میں درست اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ ای-ٹکٹ صرف مجاز ذرائع سے خریدے جائیں، ذاتی آئی ڈی سے بنے ٹکٹوں کی خرید و فروخت ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 143 کے تحت قابلِ سزا جرم ہے۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی مجاز ایجنٹ زیادہ رقم وصول کرے یا بے ضابطگی کرے تو شکایت agentcomplaint@irctc.com
پر ای میل کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

اسی طرح مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹرین یا اسٹیشن پر کھانے کی بکنگ صرف آئی آر سی ٹی سی کی ای-کیٹرنگ ویب سائٹ www.ecatering.irctc.co.in
، فون نمبر 1323 یا موبائل ایپ “Food on Track” کے ذریعے ہی کی جائے۔
ادارے نے واضح کیا ہے کہ ہر کھانے کے آرڈر پر آئی آر سی ٹی سی کا جاری کردہ آرڈر نمبر درج ہونا ضروری ہے اور صارفین کو ہمیشہ بل حاصل کرنا چاہیے۔

آئی آر سی ٹی سی کے ویجیلنس شعبہ نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف طرزِ عمل کے فروغ میں عوام کا تعاون انتہائی اہم ہے۔
ادارے کے مطابق، دیانت داری، شفافیت اور احتساب ہی مضبوط نظامِ حکومت کی بنیاد ہیں، اور یہی انسدادِ بدعنوانی بیداری ہفتے کا بنیادی پیغام ہے(۔pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں