نظم و ضبط، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوام دوست رویے پر زور د’ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی
حیدرآباد، 11 اکتوبر (پی ایم آئی):ح:حیدرآباد سٹی پولیس کے نئے کمشنر وی سی سجنار، آئی پی ایس نے عہدہ سنبھالنے کے بعد تمام شعبوں اور پولیس اسٹیشنوں (لاء اینڈ آرڈر، ٹریفک) کے عہدیداروں کے ساتھ اپنی پہلی ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر کمشنر نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پولیس عملے کی محنت و کارکردگی کی ستائش کی اور کہا کہ اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہیے تاکہ حیدرآباد پولیس کا وقار مزید بلند ہو۔’’حیدرآباد کمشنری ملک کی قدیم اور معزز پولیس کمشنریٹس میں سے ایک ہے۔ اگر ہم سب باہمی تعاون کے ساتھ کام کریں تو نہ صرف محکمے بلکہ ریاست تلنگانہ کا بھی نام روشن ہوگا،‘‘
انہوں نے کہا۔انہوں نے نظم و ضبط، پیشہ ورانہ طرزِ عمل اور عوام دوست رویے پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔’’پولیس عملہ محکمہ کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ہماری کارکردگی ہی محکمے کی ساکھ طے کرتی ہے،‘‘ سجنار نے کہا۔کمشنر نے اعلان کیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے اور انسانی ہمدردی کے جذبے سے خدمت انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئی اسکیم ’ایکسٹرا مائل ریوارڈ‘ متعارف کی جا رہی ہے۔
اس اسکیم کے تحت ہر ہفتہ نمایاں خدمات انجام دینے والے اہلکار کو تعریفی سند اور انعام دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام شعبے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور شہر کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔ شی ٹیموں کو ہدایت دی گئی کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائیں۔
ساتھ ہی ٹریفک پولیس کو ہدایت دی کہ شہریوں کے سفر کے وقت میں کمی کے لیے جدید اور مؤثر اقدامات کریں۔’’ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کریں، اپنی تجاویز براہ راست میرے علم میں لائیں، اور کام کے دباؤ کے باوجود اپنی صحت کا خیال رکھیں،‘‘ کمشنر نے کہا۔وی سی سجنار نے متعدد افسران کی بہترین کارکردگی پر تعریف کی:ایس آئی سدھاکر، شبھا، سائقانتھ، شیواکمار اور ان کے عملے کو مدنّاپیٹ تھانے کی حدود میں حالیہ بچے کے قتل کیس کو حل کرنے پر سراہا۔
افضل گنج ایس ایچ او روی، ایڈمن ایس آئی نرنجن اور اے ایس آئی دھرمیندر کو بے سہارا افراد کو ’امّا نَنّا آشرم‘ منتقل کرنے پر سراہا۔فلم نگر ہیڈ کانسٹیبل وجیا سدھاکر اور کانسٹیبل سوریندر کو 30 سال بعد ایک ملزم کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر سری تفسیراحقبال، آئی پی ایس (جوائنٹ سی پی – لاء اینڈ آرڈر)، سمت پریملا ہنا نوتن، آئی پی ایس (جوائنٹ سی پی – ایڈمن)، سمت کے. اپوروا راؤ، آئی پی ایس (ڈی سی پی – اسپیشل برانچ) اور سمت رکشیتا کرشنا مورتی، آئی پی ایس (ڈی سی پی – ہیڈکوارٹرز) نے شرکت کی(PRESSMEDIAOFINDIA.COM)