کمشنر پولیس وی سی سجنار آئی پی ایس پولیس اسٹیشن مادنا پیٹ کا دورہ ’

عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے

اہم نکات –


🔹 پہلا دورہ: وی سی سجنار نے بطور کمشنر حیدرآباد مدنّا پیٹ پولیس اسٹیشن کا پہلا دورہ کیا۔
🔹 معاملات کا جائزہ: مقدمات کی پیش رفت، پولیسنگ، فرقہ وارانہ حالات اور ریکارڈز کا تفصیلی معائنہ۔
🔹 عوامی فلاحی پولیسنگ پر زور: پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنانے کا عزم۔
🔹 اہم ترجیحات:
▫ امن و امان کا قیام
▫ خواتین و بچوں کا تحفظ
▫ سائبر و مالیاتی جرائم پر قابو
▫ پولیسنگ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال
▫ 24/7 شہری خدمات

عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے

حیدرآباد، 6 اکتوبر (پی ایم آئی): حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار مدنّا پیٹ پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف مقدمات کی پیش رفت، پولیسنگ کے امور، فرقہ وارانہ حالات اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے پولیس اسٹیشن کے عملے سے ملاقات کی، ان کی روزمرہ ڈیوٹی، حاضری اور ڈسپلن سے متعلق دریافت کیا، اور ریکارڈز کی جانچ بھی کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ حیدرآباد سٹی پولیس عوامی فلاحی پولیسنگ (People Welfare Policing) پر توجہ دے گی، جس کا مقصد عوامی تحفظ کو بہتر بنانا اور پولیس و عوام کے درمیان اعتماد کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نے کہا: “عوامی فلاحی پولیسنگ کا مرکز امن و امان کا قیام، ٹریفک اور سڑکوں کی حفاظت، خواتین و بچوں کا تحفظ، پولیسنگ میں مصنوعی ذہانت کا استعمال، سائبر اور مالیاتی جرائم پر قابو، 24/7 شہری خدمات، اور پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ہوگا۔ عوام کا پولیس پر اعتماد قائم رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے


انہوں نے کہا کےہر عہدادار کو ڈسپلن اور ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی انجام دینی چاہیے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو انعام دیا جائے گا، جبکہ بدسلوکی کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔”کمشنر نے مزید ہدایت دی کے “ہر شہری جو کسی درخواست کے لیے پولیس اسٹیشن آئے، اس سے عزت سے پیش آنا چاہیے۔ اسے یہ محسوس ہونا چاہیے کہ انصاف ہو رہا ہے۔ کیسز کے اندراج میں کسی قسم کی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔ خواتین سے متعلق تمام مقدمات میں فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور تحقیقات جلد مکمل کر کے چارج شیٹ داخل کی جائے۔ ہر شکایت کنندہ پولیس اسٹیشن سے مطمئن ہو کر رخصت ہو۔”اس دوران حالیہ قتل کی متاثرہ لڑکی سمعیہ کے والد عظیم الدین فاروق نے کمشنر سے ملاقات کی اور ملزم کی فوری گرفتاری اور مؤثر تفتیش پر ان کا شکریہ ادا کیا۔بعد ازاں کمشنر نے مدنّا پیٹ کے حساس علاقوں کا دورہ کیا، پولیس پکٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کا معائنہ کیا اور مقامی پولیس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مقامی رہائشیوں سے ملاقات کر کے ان کی خیریت اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔

کمشنر کے اس دورے میں جن اعلیٰ عہداروں نے شرکت کی اُن میںجناب تفسیر اقبال، آئی پی ایس (جوائنٹ کمشنر آف پولیس – لاء اینڈ آرڈر)، محترمہ اپوروا راؤ، آئی پی ایس (ڈی سی پی – اسپیشل برانچ)، شری ایس۔ چیتنیا کمار، آئی پی ایس (ڈی سی پی – ساؤتھ ایسٹ زون)، شری کے۔ سری کانت (ایڈیشنل ڈی سی پی)، اے سی پی وینکٹ ریڈی، انسپکٹرز انجنیلو اور سرینو نائیک سمیت دیگر افسران شامل تھے۔(پریس میڈیا آف انڈیا)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں