آیت اللہ سیستا نی کی اہلیہ کا وصال’علما’ کے پاس وقت نہیں’نہ مجلسِ ایصالِ ثواب نہ تعزیتی اجلاس؟

حیدرآباد، 5 اکتوبر (پی ایم آئی):عالمِ تشیع کی سرکردہ شخصیت آیت اللہ سید علی الحسینی سیستانی کی اہلیہ کے انتقال پر دنیا بھر میں اظہارِ تعزیت مجالس ایصال ثواب کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم، مقامی علمی و مذہبی حلقوں میں اس موقع پر خاموشی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع کے مطابق، بعض شہریوں اور مذہبی مبصرین نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا ہے کہ حیدرآباد کے چند علما و ذاکرین، جو آیت اللہ سیستانی کا اجازہ رکھتے ہیں، نے نہ مجلسِ ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا اور نہ ہی کسی اجتماعی تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا۔بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ ممکن ہے وصولی خمس کی مصروفیات یا دیگر وجوہات کے باعث ایسی تقریبات منعقد نہ کی جا سکی ہوں، تاہم اس معاملے نے شیعہ برادری کے بعض افراد میں بحث کو جنم دیا ہے۔(پی ایم آئی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں