“14ویں برسی: میر ممتاز علی جاوید کی یاد میں مجلس ایصال ثواب”

حیدرآباد:12ستمبر(پی ایم آئی) شہر ولائے علیؑ و عزأحسین ؑ میں تا دم زیست موسم عزا میں گراں قدر خدمات انجام دینے والی نامور شخصیت میر ممتاز علی جاوید کی ِبسلسلہ ٔ14برسی مجلس ایصال ثواب 13 ستمبر کو 7’30بجے شام بمقام بیت القائم میںآراستہ کی گئی ہے۔

مولا نا بلال کاظمی خطاب کرینگے۔ممتاز علی جاوید تا دم حیات انجمن پر وانہ شبیرّ کے نائب صدر تھےاپنے والد کی طرح اپنے دُور زندگی میںانجمن کے وقار کو نہ صرف بلند رکھا بلکہ کسی بھی دباؤ کو قبول نہ کر تے ہوئے حق کے راستے پر گا مزن رہے۔اسوقت کے صدر علمداربھائی بھی صدر ہو نے کے با وجود صلاح و مشورہ لیا کر تے تھے۔انتظا می امور میں مرحوم جا وید کی خدمات نا قا بل فراموش ہیں۔میر احمد علی صاحب اور ان کے برادر میر حسین علی صاحب کے طریقہ کار کو اپناتے ہوئے جاو ید نےانجمن کو تنا زعات سے پاک رکھا۔جاوید کی خوش اخلا خی آج ان کے فرزندوں میں نظر آئی جو اپنے والد کے دوست احباب سے رابطہ رکھےہیں۔

انجمن کے ایک رکن نے بتا یا کے ہم لوگ مرحوم کے ایام عزا میں بہت یاد کرتے ہیںآج انجمن کو جاوید جیسے با صلا حیت عہدار کی اشد ضرورت ہے۔اس کے منعی ٰ یہ نہیں کے موجودہ عہداروں میں کو ئی کمی ہے۔مگر جاوید کو وقت اور حا لات سے نمٹنے کا تجربہ تھا۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کے مرحوم جاوید نے RMS چینل کے ذریعہ عزا داری کو گھر گھر پہنچا نے میں نماں اور قابل ستائش رول ادا کیا۔آج بھی ان کے فر زندان اپنے مادر گرامی کے گائیڈینس میں اس اہم کام کو انجام دے رہے ہیں
۔جاوید نے OCNنیوز کے نام سے ایک علحدٰہ چینل لا نچ کیا تھا وہ بھی میڈیا کی دنیا میں کا فی نام روشن کیا۔اس میں کام کرنے والےرپو ٹرس آج الکٹرا نک میڈیا کی دنیا میں جانے ما نے جرنلسٹ ہیں۔ہر کوئی مرحوم کی سانحہ ارتحال کو مرضی خالق تسلیم کرتا ہے ہیں۔ لیکن دل کہتا ہے کے جاوید کی موت ‘‘ بے وقت کی موت ہے‘‘(Pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں