“Hydera accepts full responsibility for this incident” — Commissioner Ranganath
حیدرآباد:12ستمبر(پی ایم آئی)پرانے شہر حیدرآباد میں ایک چھوٹی بچی کے مین ہول میں گرنے کے واقعہ نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے اس واقعہ پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات صبح ہی شروع کر دی گئی ہیں اور ہائیڈار اس حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہے۔
بچی مین ہول میں گری، ہائیڈرا کمشنر کا سخت ردعمل یاقوت پورہ کے رین بازار ڈویژن، مولاکا چھلہ بستی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ نے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی۔ جمعرات کی صبح تقریباً 8:45 بجے اسکول جانے کے دوران ایک کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر گئی۔ بچی کی والدہ اور مقامی افراد نے بروقت پہنچ کر اسے بحفاظت باہر نکال لیا۔ خوش قسمتی سے گڑھا زیادہ گہرا نہ ہونے کے باعث بچی کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہی۔تحقیقات کے مطابق، ایک روز قبل ہائیڈرا کے عملے نے مین ہول پر کام کرنے کے لیے ڈھکن ہٹایا تھا لیکن بعد میں اسے دوبارہ بند نہیں کیا گیا۔ یہی لاپرواہی حادثے کا سبب بنی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس کے بعد رین بازار پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ہائیڈرا کمشنر رنگناتھ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ادارہ اس حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مانسون ایمرجنسی ٹیم کے انچارج کو اس غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے، اور متعلقہ مین ہول کو فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ لاپرواہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔ٖ(پریس میڈیا آف ےنڈیا)