: Saudi Official Denies Reports of Lifting Alcohol Ban
before 2034 World Cup
ریاض، 27 مئی — سعودی حکومت کے ایک عہدیدار نے حالیہ رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اپنی 73 سالہ شراب نوشی پر پابندی ختم کرنے جا رہا ہے۔ عہدیدار نے واضح کیا کہ شراب کی خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب ریاض ایکسپو اور 2026 کے فیفا ورلڈ کپ جیسے بڑے بین الاقوامی پروگراموں سے پہلے حکومتی پالیسیوں میں تبدیلی کی قیاس آرائیاں گردش کر رہی تھیں۔ حکام نے زور دیا ہے کہ شراب کے حوالے سے موجودہ قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
عہدیدار نے عوام اور میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ تصدیق شدہ معلومات پر انحصار کریں اور ایسے افواہوں سے گریز کریں جو الجھن کا باعث بن سکتی ہیں
واضح رہے کے ایسی خبرآئی تھی کے حکومت ایک سخت لائسنسنگ نظام نافذ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس کے تحت ملک کے تقریباً 600 مخصوص علاقوں میں محدود پیمانے پر شراب کی فروخت کی اجازت دی جائے گی۔ یہ فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے ریاض ایکسپو اور 2026 کے فیفا عالمی کپ جیسے بڑے بین الاقوامی پروگراموں کی میزبانی کی تیاریوں کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں روایتی سخت شراب پر پابندی میں نرمی آئے گی اور یہ سیاحت اور کاروباری شعبوں کی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔
















