Telangana Leads Nation in Recovery of Stolen and Lost Mobile Phones via CEIR Portal
حیدرآباد/21 مئی (پی ایم آئی۔رپورٹ شہور فاطمہ) موبائل فونز کی بازیابی کے معاملے میں تلنگانہ نے پورے ملک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ سنٹرل ایکوئپمنٹ آئیڈنٹیٹی رجسٹر (CEIR) پورٹل کے ذریعے ریاست نے اب تک 78,114 گم شدہ یا چوری شدہ موبائل فونز بازیاب کیے ہیں۔
یہ پورٹل ابتدائی طور پر 5 ستمبر 2022 کو کرناٹک، مہاراشٹرا، دہلی اور شمال مشرقی ریاستوں میں آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا گیا تھا، جبکہ تلنگانہ میں یہ سہولت 19 اپریل 2023 کو دستیاب ہوئی، یعنی پائلٹ ریاستوں کے بعد 227 دنوں بعد۔ تاخیر کے باوجود تلنگانہ نے بازیابی میں سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک بھر میں سب سے زیادہ فونز واپس حاصل کیے۔
CEIR ڈیش بورڈ کے مطابق، 19 مئی تک تلنگانہ میں 78,114 موبائل فونز کی کامیاب بازیابی ہوئی، جس نے اسے قومی سطح پر ایک نیا معیار قائم کرنے والا ریاست بنا دیا ہے۔(PMI)