ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: ڈی سی پی ساؤتھ زون اسنہا مہرہ آئی پی ایس

ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:

حیدر آبادد، 10مئی(پی ایم آئی ۔نجف علی شوکت) – ڈی سی پی ساؤتھ زون شریمتی اسنہا مہرہ (آئی پی ایس) نے ملک بھر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ حیدرآباد سنٹرل پیس اینڈ ویلفیئر کمیٹی – ساؤتھ زون کے زیراہتمام ایک عوامی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں، جو کہ گزشتہ چار دہائیوں سے شہر میں امن و امان اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔یہ اجلاس سنجری فنکشن ہال میں کمیٹی کے صدر خواجہ عبدالمعز کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔”


ڈی سی پی مہرہ نےپیس کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔اور کہا کے پیس کمیٹی نے ہر نازک وقت میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کیا ہے،

اپنے خطاب کے دوران، شریمتی مہرہ نے لتا منگیشکر کے مشہور قومی نغمے کی سطریں سنائیں، جو سامعین کے جذبات کو چھو گئیں:

“اے میرے وطن کے لوگوں، ذرا آنکھ میں بھر لو پانی،
جو شہید ہوئے ہیں ان کی، ذرا یاد کرو قربانی۔”

انہوں نے سرحد پر ملک کی حفاظت کرنے والے فوجی جوانوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

مذہبی اتحاد پر زور

پیس کمیٹی کے سرکردہ قا ئدین خواجہ عبدالمعز، صحافی نجف علی شوکت، ؛ ڈاکٹر زین’ منیر قادری، اور راما راجو — نے بھی اجلاس سے خطاب کیا اور تمام مذاہب کے درمیان اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔مقررین نے کہا کہ ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی سب کو ایک آواز میں ملک کے اتحاد اور امن کے لیے کام کرنا ہوگا۔”
ہمارا ملک ‘کثرت میں وحدت کی بہترین مثال ہے، ہمیں اس قومی اثاثے کو ہر قیمت پر محفوظ رکھنا ہوگا،”مقررین نے کہا سرحد پار سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں کے خلاف سخت اور متحد ردِعمل کی ضرورت پر زور دیا۔
پولیس عہداروں کی شرکت اور احتیاطی تدابیر کی آگاہی

پولیس کے اعلیٰ افسران بشمول اسسٹنٹ کمشنر فلک نما، چھتری ناکہ، اور میر چوک نے اجلاس سے خطاب کیا۔جبکہ انسپکٹر بھوانی نگر نے ہنگامی صورتحال میں بچاؤ کے عملی طریقے بھی حاضرین کو بتائے۔پروگرام کی کامیاب
نظامت فرائض انیس الرحمٰن نے کی، جو پیس کمیٹی کے متحرک اور فعال رکن ہیںانجام دیئے۔

امن و استحکام کا پیغام

اجلاس کا اختتام اس پُرعزم پیغام کے ساتھ ہوا کہ:قومی بحران کے وقت میں تمام طبقات اور مذاہب کے افراد کو باہم متحد ہو کر ملک میں امن، رواداری، اور قومی یکجہتی کا علم بلند رکھنا ہوگا (پریس میڈیا آف انڈیا۔(PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں