Shia Community Strongly Opposes and Condemns Metro Rail’s Proposed Demolition Plans Affecting Darulshifa Hospital Building ( Alawa Sartouq Mubarak ) and Other Religious Structures; Demands Immediate clarification from the Managing Director (MD) of the Metro Rail Project is essential
حیدرآباد’26/مارچ (پی ایم آئی) شیعہ برادری میٹرو ریل کے انتظا میہ و ذمہ داروں خبر دار کر رہی ہے کے وہ سڑک کی توسیع کےلئے اگردارالشفا ہاسپیٹل( الاوہ سرطوق )کی ملگیات کو منہدم کر نے کا منصوبہ رکھتے ہے تو وہ فوری دست بردار ہو جائیں۔شیعہ برادری اس عظیم مذہبی عمارت کو ہاتھ لگانے نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق چند ایک مذہبی عمارتوں کا کچھ حصہ زد میں آرہا ہے۔
معلو م ہوا ہے کے بارگاہ، امام زین العابدین یعنی الاوہ سرطوق مبارک کی ان ملگیات کو منہدم کیا جا سکتا ہے جس میں تجارت جاری ہے۔ اس ضمن میں مٹرو کے ایم ڈی کی تصدیق یا تردید ضر وری ہے ۔
شیعہ مسلم فورم تلنگانہ اسٹیٹ کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ذیشان عباس (جر نلست)نے مٹرو پرا جکٹ کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی سے تحریری نمائندگی کر تے ہوئےکہا ہے کے اخبارات کے ذریعہ یہ بات سا منے آئی ہے کےدارالشفا ہاسپٹل کی باؤنڈری کو حا صل کیا جا رہا ہے۔بتایا جاتا ہے کے پراجکٹ کی تکمیل کے اختتام سے قبل یہ کام کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شیعہ قوم کی ایک سیاسی شخصیت کا مو قف لچکدار بتا یا گیا ہے جبکہ مبینہ طور پر ان ملگیات کو اپنی ملکیت سمجھنے والوں کے علا وہ نظام ٹرسٹ امور مذہبی کے ایک ذمہ دار عہددار نے بھی مبینہ طور پر اپنی رضا مندی ظا ہر کی ہے۔
اگر یہ سچ ہے تو انھیں بھی شیعہ قوم کے غضب کا سا منا کر نا پڑے گا۔بتا یا جا تا ہے کے یہ لوگ کڑوڑوں کا معا وضہ حا صل کر نے کے لئےکو شاں ہیں۔لیکن شیعہ قوم کے جیا لے نو جوان ہر دو کو سبق سکھا ئے گیں۔تا کے بد عقیدہ افراد کی سازشوں ’کوششوں کو نا کام بنا یا جا سکے۔یہاںاس بات کا تذکرہ ضر وری ہے کے دارالشفا ہا سپیٹل ایشیا کا پہلا ہا سپیٹل ہے۔اس سیے کہیں زیادہ اہمیت اس لئے ہے کے یہ عمارت کر بلائے معلی یعنی روضہ حضرت امام حسین ؑکی ضریع کے اطراف کی عمارت کے مما ثل ہے
۔لیکن مفاد پرست اسے تبا کر نے پر تلے ہیں اب وقت آگیا ہے ’عزادار و ماتم داران امام حسینؑ بارگاہ سیدّالسا جدین ؑ کے تحفظ کے لئے کمر بستہ ہو جائیں۔ یاد رکھو کےروز محشر جناب سیدّہ کا سا منا ہے۔’’ کیا ْ جواب دو گے‘‘۔یہ خبر صرف اور صرف تازہ صورتحال کو آپ کے علم میں لا نا کے مقصد سے ہے۔ہو سکتا ہے کےآپ خواب غفلت سے جاگیں۔اور قوم کے اثا ثوں سے جاری نا انصا فیوں کے خلف اٹھ کھڑے ہوں۔ ڈاکٹر ذیشان عباس (جر نلست) نے کہا ہے کے قا نون کے مظابق ہیری ٹیج عمارتوں کا تحفظ کر نا ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کا فرض ہے۔انھیںمنہدم نہیں کیا جا سکتا۔جناب ذیشان نے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ کےڈائرکٹر سے 435 سالہ قدیم عمارت کا فوری دورہ کر نے کی اپیل کی ہے