اورنگ زیب مقبرہ تنازعہ پر: ناگپورمیں افواہ پرتشدد، ڈی سی پی سمیت 9 زخمی، 15 افراد گرفتار، وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور مرکزی وزیرنتن گڈکری نے کی امن کی اپیل

ہندو تنظیموں نے وارننگ دی کہ اگراورنگ زیب کا مقبرہ ہٹایا نہیں گیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

ناگپور۔ 17مارچ(پی ایم آئی)نہ جانے کون سی قوتیں ہیں جو اس ملک کے امن و چین کو بگاڑ نے پر تلی ہیں۔دیکھا جا رہا ہے کے مختلف ریا ستوں میں فرقہ واریت ’ہندو مسلم تنا ؤ بڑتا ہی جا رہا ہے۔آجنا گپور اس کی لپیٹ میں آگیا۔
مہاراشٹرکے چھترپتی سنبھاجی نگرکے تغلق آباد میں مغل حکمراں اورنگ زیب کا مقبرہ ہٹائے جانے سے متعلق تنازعہ اب ناگپورپہنچ گیا ہے۔ پیرکے روزایک ہندو تنظیم کی طرف سے کئے گئے احتجاج کے دوران کچھ افواہ پھیل گئی، جس کے بعد شہرمیں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے دوگروپ آمنے سامنے آگئے اور پتھربازی شروع ہوگئی۔ سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں میں توڑپھوڑکی گئی ہے اوراسے پھرآگ کے حوالے کئے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق، جے سی بی سمیت کئی کاریں جل کرخاک ہوگئیں۔ اس سے پہلے ہندوتنظیموں وشوہندو پریشد اوربجرنگ دل کے ذریعہ سنبھاجی نگرسے اورنگ زیب کی قبر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا گیا اوراس معاملے کو جم کرطول دیا جا رہا ہے۔ ہندوتنظیموں نے وارننگ دی کہ اگراورنگ زیب کا مقبرہ ہٹایا نہیں گیا تو پورے ملک میں احتجاج کیا جائے گا۔

مرکزی وزیرنتن گڈکری کے پارلیمانی حلقہ میں دوگروپوں میں پھیلی کشیدگی کے درمیان ریاستی حکومت الرٹ موڈ پرآگئی ہے۔ وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور مرکزی وزیرنتن گڈکری نے پیرکی دیررات لوگوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کی اورلوگوں سے کسی طرح کی افواہوں پردھیان نہیں دینے کی اپیل کی۔ ناگپور پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ پہلے سے طے شدہ یا منصوبہ بند نہیں تھا۔

اطلاعات کے مطابق، افواہ کے بعد ہوئے تشدد میں پتھربازی کی گئی۔ مشتعل لوگوں نے کئی گاڑیوں کوآگ کے حوالے کردیا۔ ناگپورکے ڈی سی پی نکیتن کدم بھی پتھربازی میں زخمی ہوگئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ تشدد میں 6 عام لوگوں کے علاوہ 3 پولیس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔ محل علاقے میں تشدد کے دوران ایک جے سی بی کوبھی آگ کے حوالے کردیا گیا۔ اس درمیان ناگپورپولیس نے 40 سے 50 لوگوں کوحراست میں لے لیا ہے۔ سی سی ٹی وی اورویڈیوکی بنیاد پرجن لوگوں نے تشدد کے حادثہ کوانجام دیا ہے۔ پولیس انہیں گرفتارکررہی ہے۔ ساتھ ہی پولیس نے ایف آئی آردرج کرنے کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ناگپورکے شیواجی چوک کے پاس تعمیراتی کام چل رہا تھا، اس لئے بڑے پیمانے پرپتھررکھے ہوئے تھے، جس کا استعمال شرپسندوں نے پتھربازی کے لئے کیا۔ پولیس اہلکاراورفائربریگیڈ کے افسران موقع پرموجود ہیں۔ تصادم پرناگپورپولیس کمشنرڈاکٹررویندرسنگھل نے کہا،”صورتحال کنٹرول میں ہے۔ وہاں پر ایک تصویرجلائی گئی تھی، جس کے بعد لوگ جمع ہوئے اوران کی اپیل پرہم نے کارروائی کی۔ لوگوں کا نمائندہ وفد مجھ سے ملنے میرے دفترآیا تھا۔ ہم نے ایف آئی آربھی درج کی ہے۔ یہ حادثہ تقریباً 8:30 بجے کا ہے۔ تشدد میں دوگاڑیاں جلا دی گئی ہیں۔(PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں