تلنگانہ میں کابینہ کی توسیع کیلئے ہائی کمان کی ہری جھنڈی

‘ High command gives green signal for cabinet expansion in Telangana
dates not finalised
حیدرآباد:/25مارچ (پی ایم آئی) تلنگانہ میں ریونت ریڈی کابینہ کی یہ پہلی توسیع کے لئے کانگریس ہائی کمان نے ہری جھنڈی دکھادی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، حکومت نے نئے تلگوسال اُگاسےپہلے کابینہ کی توسیع کرتے ہوئے 3 اپریل کو نئے وزراء کی حلف برداری کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
کانگریس پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرامارکا، پی سی سی صدر اور ایم ایل سی مہیش کمار گوڑ کے ساتھ ساتھ نئی انچارج میناکشی نٹراجن سے مشاورت کے بعد اے آئی سی سی نے ان ناموں کو حتمی شکل دی ہےٰجنہیں وزارت دی جائیگی۔
نئی کا بینہ میں کسی مسلم چہرے کو وزیر بنا یا جا سکتا ہے جبکہ کابینہ میں دو بی سی، ایک ایس سی اور ایک ریڈی طبقہ کے افراد کو موقع دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بی سی طبقہ میں سری ہری مدیراج اور حکومت کے وہپ آدی سرینواس، ایس سی طبقہ میں چنّور کے ایم ایل اے ویویک وینکٹ سوامی۔ ریڈی طبقہ سے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کا نام زیر غور ہے۔

دوسری طرف، کابینہ میں اپنی جگہ یقینی سمجھنے والے کچھ دیگر سینئر رہنما بھی اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ منچریال کے ایم ایل اے پریم ساگر راؤ، آلیر کے ایم ایل اے بیرلا ایلیا، ابراہیم پٹنم کے ایم ایل اے مال ریڈی رنگا ریڈی، اور دیوراکونڈہ کے ایم ایل اے بلو نائیک بھی وزیر بننے کی امید کر رہے ہیں۔(PMI)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں