شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان کے والد نے دشمنوں اور تکفیریوں کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں اور آج بھی سلیمانی کا نام سنتے ہی سامراجیت اور صہیونیوں کے درمیان لرزہ تاری ہوجاتا ہے.شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے پیر کے روز دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہیئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے مکتب فکرکے طلبا و طالبات جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے.جنرل سلیمانی کی بیٹی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان جدائی کے لئے اپنی اسٹریٹیجک غلطی اور دو عظیم مجاہدوں کی شہادت کے ساتھ دونوں عوام کے تاریخی اتحاد اور امریکہ سے ہمیشہ کیلئے نفرت کا باعث بن گیا.انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے اہلخانہ جو مغربی ایشیا سمیت شام، عراق، لبنان، افغانستان، یمن اور فلسیطن میں امریکی ذلت کو دیکھ چکے ہیں اب اپنے فرزندوں کی موت کے دن بھی دیکھ لیں گے۔شہید سلیمانی کی بیٹی نے رہبرانقلاب اسلامی سے تجدید عہد کرتے ہوئے کہا کہ اے رہبرانقلاب: شہید سلیمانی کی اولادیں ہمیشہ آپ کی مطیع وہ فرمانبردار اور راہ اسلام ولایت میں سرفروشی کے لئے آمادہ ہیں ۔
بی آر ایس حکومت نے 7000 کروڑ میں لاکھوں کروڑوں روپئے مالیت کی آؤٹر رنگ روڈ کو فروخت کردیا۔وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے لگا یاالزام
وزیراعظم مودی کی صدارت میں نیتی آیوگ کی میٹنگ جاری، انڈیا الائنس نے کیا بائیکاٹ
بہار: محرم۔۔۔ ہندو مسلم بھائی چارے کی مثال
وزیراعظم مودی سے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم انڈیا کی ملاقات
ریونت ریڈی نے پی ایم مودی سے سنگارینی کے لیے کوئلے کی تین کانوں کو منظوری دینے اور آئی ٹی آئی آر کو بحال کرنے کی اپیل کی