غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 510 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 91بچے اور 61 خواتین شامل ہیں۔

 
فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 510 شہریوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شہداء میں میں 91بچے اور 61 خواتین شامل ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں کی تعداد کی تعداد 2751 تک پہنچ گئی۔ زخمیوں میں 244 بچے اور 151خواتین شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ خاندانوں کے خلاف اب تک کم از کم 15 اجتماعی قتل عام ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس میں تقریباً درجنوں شہریوں کی جانیں گئیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی جارحیت کی شدت سے ہسپتالوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ کیونکہ ہسپتال اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں ہم ادویات، طبی استعمال کی اشیاء اور ایندھن کی بڑی کمی کا شکار ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ بجلی کا مسلسل بحران صحت کے نظام کے لیے ایک چیلنج اور شدید زخمی سینکڑوں شہریوں اور بیماروں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔

تکنیکی اور انجینیرنگ عملہ چوبیس گھنٹے کام کر رہا ہے تاکہ بجلی کے جنریٹرز کے آپریشن کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں 12 گھنٹے بجلی کی بندش کی صورت میں روزانہ 40,000 لیٹر ڈیزل کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں