مدینہ بس حادثہ میں جاں بحق عمرہ زائرین کی آج مسجد نبویﷺ میں نماز جنازہ اور جنت البقیع میں تدفین عمل میں آئی۔

واضح رہے کے سعودی بس حادثہ: عمرہ کرنے گئے حیدرآباد کے ایک خاندان کے 18 افراد شہید، شہدا میں 10 بچے بھی شامل

حیدرآباد :ن22نو مبر۔مدینہ منورہ کے قریب 17 نومبر کو پیش آئے دردناک بس حادثے میں جاں بحق ہونے والے حیدرآبادی عمرہ زائرین کی تدفین ہفتہ 22 نومبر کو جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ مسجد نبوی میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی نمازِ جنازہ کی امامت شیخ عبدالباری الثُبیتی نے کی، جس میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔ نماز کے بعد جاں بحق عمرہ زائرین کے جسد خاکی کو مسجد نبویﷺ سے جنت البقیع منتقل کیا گیا، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔

تلنگانہ حکومت کے وفد نے بھی مدینہ میں ہونے والی آخری رسومات میں شرکت کی۔ وفد کی قیادت اقلیتی بہبود کے وزیر محمد اظہرالدین کر رہے تھے، جن کے ساتھ اقلیتی بہبود سکریٹری بی شفیع اللہ اور اے آئی ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی ماجد حسین بھی موجود تھے۔ وفد نے سعودی حکام سے ملاقات کرکے غمزدہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ہندوستانی سفارتخانے نے بھی تصدیق کی کہ 22 نومبر کو تمام آخری رسومات مکمل ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر آندھرا پردیش کے گورنر جسٹس ایس عبدالنذیر، سفیر ڈاکٹر سہیل خان اور قونصل جنرل فہد سوری نے بھی شرکت کی۔ سفارتخانے نے مرحومین کے لیے تعزیت پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں