حیدرآباد :۔ حیدرآباد سے اپنی سرگرمیاں چلانے والی اسٹارٹ اپ آٹو موبائل پرائیوٹ لمیٹیڈ نے نئی نسل کی بائیک متعارف کی ہے جس کے لیے نہ تو رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور نہ ڈرائیونگ لائسنس کی ۔ یہاں تک کہ یہ بائیک کم عمر نوجوان بھی چلا سکتے ہیں ۔ جس کا نام ہےAtum1.0اور جس کی بنیادی قیمت 50,000 روپئے ہے ۔ ہر لحاظ سے اپنی قیمت سے انصاف کرنے والی یہ الیکٹرک بائیک آٹو موبائل کے آن لائن پورٹل پر پورے ہندوستان میں دستیاب ہے ۔ بائیک ایک لیتھیم بیٹری سے چلتی ہے جس کی چارجنگ چار گھنٹے میں مکمل ہوجاتی ہے ۔Atum1.0ایک سنگل چارجنگ کے بعد 100 کیلو میٹر کی مسافت طئے کرسکتی ہے ۔ بیٹری کی وارنٹی دو سال کی ہے جسے ملک میں ہی تیار کئے گئے پرزوں سے تیار کیا گیا ہے ۔ ایک بار پھر یہ بات دہرائی گئی ہے کہچلانے کے لیے نہ ہی رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور نہ ہی ڈرائیونگ لائسنس کی ۔ کم عمر نوجوان بھی اس بائیک کو چلا سکتے ہیں ۔ اس موقع پر آٹو موبائیل پرائیوٹ لمٹیڈ کے بانی وامشی گڈم نے کہا کہ تین سال کی سخت محنت کے بعد اور اس نظریہ کے ساتھ کہ سفر کرنے کے لیے کوئی انوکھی سواری متعارف کروائی جائے ۔لانچ کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ ہندوستان کو ماحولیات دوست بنانے کی جانبکی لانچنگ ایک اہم سنگ میل ہے ۔کی بیٹری ہلکی ہے یعنی صرف 6 کیلو گرام کی ہے ۔ بائیک ہر چارج پر ایک یونٹ خرچ کرتی ہے جس کے اخراجات فی یوم 7 تا 10 روپئے ہوتے ہیں ۔ ( 100 کیلو میٹر کے لیے ) جو دیگر روایتیبائیکس کے مقابلے بہت کم ہے جس کے اخراجات فی یوم 80 تا 100 روپئے (100 کیلو میٹر کے لیے ) ہوتے ہیں ۔ گاہک نئیالیکٹرک بائیک کمپنی کی آفیشیل ویب سائیٹ سے بک کرسکتے ہیں ۔۔
منصفانہ، مضبوط، دوستانہ اور پیشہ ورانہ پولیسنگ‘‘ ہماری بنیادی پالیسی ہونی چاہیے: ڈی جی پی شیودھر ریڈی
چیف جسٹسآف انڈیا پر جوتا پھینکنے والامسلمان ہوتاتو۔۔۔اسد الدین اویسی کاسوال
حیدرآباد: تاریخی مچھلی کمان کا حصہ گر گیا، ایک شخص زخمی
کمشنر پولیس وی سی سجنار آئی پی ایس پولیس اسٹیشن مادنا پیٹ کا دورہ ’
آیت اللہ سیستا نی کی اہلیہ کا وصال’علما’ کے پاس وقت نہیں’نہ مجلسِ ایصالِ ثواب نہ تعزیتی اجلاس؟