ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں جیت حاصل کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستانی ٹیم نے 4 میاچس کی ٹسٹ سیریزمیں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ میزبان آسٹریلیا کو جیت کیلئے دوسری اننگز میں 323 رنوں کی ضرورت تھی تاہم اس کی پوری ٹیم 291 رن بناکر آئوٹ ہوگئی۔ قبل ازیں آج میزبان ٹیم نے اپنے کل کے اسکور 104/4 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تاہم ٹراویس ہیڈ صرف 11 رنوں کے اضافہ پر اس وقت آئوٹ ہوئے جب آسٹریلیا کا اسکور 115 رن تھا۔ ہیڈ 14 رن پر آئوٹ ہوئے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد شان مارش بھی پویلین لوٹ گئے جنہوں نے 166 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 60 رن اسکور کئے۔ کپتان ٹم پین اور پیاٹ کیومنس نے کسی قدر کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو جیت دلانے میں ناکام رہے۔ ٹم پین 41 اور کیومنس نے 28 رن اسکور کئے۔ آسٹریلیا کے لوور آرڈر نے شاندار بیاٹنگ کے ذریعہ ٹیم انڈیا کے بولرس کو جدوجہد پر مجبور کر دیا۔ لوور آرڈر میں کیومنس کے علاوہ مشل اسٹارک 28 اور ناتھن لیون 38 ناٹ آئوٹ نے ٹیم کو جیت کے قریب پہنچادیا تھا۔ آسٹریلیا کی آخری وکٹ فاسٹ بولر جوش ہیزلووڈ کی شکل میں گری جو 13 رن بناکر آئوٹ ہوئے۔ ہندوستان کیلئے فاسٹ بولرس جسپریت بمراہ اور محمد سمیع اور آف اسپنر روی چندرن اشون نے 3,3 جبکہ ایشانت شرما نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پہلی اننگز میں سنچری اور دوسری اننگز میں 71 رن بنانے والے ہندوستان کے چیتیشور پجارا کو میان آف دی میاچ قرار دیاگیا۔ ہندوستانی ٹیم نے تقریباً 10 برسوں بعد آسٹریلیا کوئی ٹسٹ میچ جیتاہے۔ آخری بار ہندوستان کو 2008 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹسٹ میں جیت ملی تھی۔ اڈیلیڈ کی بات کریں تو ٹیم انڈیا کو 15 برس بعد یہاں جیت ملی ہے۔ آخری مرتبہ اڈیلیڈ میں انڈیا کو 2003 میں ٹسٹ میچ جتیاتھا۔ جب راہل ڈراویڈ نے ٹیم انڈیا کو یادگار جیت دلائی تھی۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر ہندوستان کی یہ 45 ٹسٹ میاچس میں چھٹی جیت ہے۔ سیریز کا دوسرا میاچ 14 تا 18 دسمبر پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ مختصر اسکور۔ ہندوستان پہلی اننگز 250 آل آئوٹ ۔ آسٹریلیا پہلی اننگز 235 آل آئوٹ۔ ہندوستان دوسری اننگز 307 آل آئوٹ۔ آسٹریلیا دوسری اننگز 291 آل آئوٹ۔
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج
New controversies over temple-mosque, some people trying to become leaders of Hindus. Mohan Bhagwat