تلنگانہ۔:محمد اظہر الدین ریونت ریڈی کا بینہ میں واحد مسلم وزیر


حیدرآباد 31اکتوبر(پی ایم ئی) ہندوستا نی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے جمعہ کے روز تلنگانہ کابینہ کے وزیر کے طور پر حلف لیا۔ راج بھون میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں گورنر جیشنو دیو ورما نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی اور کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ ابھی تک اظہرالدین کا محکمہ سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں کھیل، اقلیتی بہبود یا داخلہ (ہوم) کا قلمدان دیا جا سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اظہرالدین کو کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے حکومت کی کھیل اور سماجی بہبود کے شعبوں میں کارکردگی مزید مضبوط ہوگی۔

یہ دوسری کابینہ توسیع ہے جو دسمبر 2023 میں کانگریس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد کی گئی ہے۔ اس سے قبل جون 2025 میں تین ارکانِ اسمبلی کو وزراء کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

اظہرالدین کی شمولیت کے بعد بھی کابینہ میں دو نشستیں خالی ہیں۔ ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے بتایا کہ حکومت دسمبر تک باقی قلمدانوں پر فیصلہ کرے گی۔(pressmediaofindia.com)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں