نئی دہلی، 9 جو– وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جمعرات کو کہا کہ ہندوستان کی بائیو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت آٹھ سال میں آٹھ گنا بڑھ کر 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے اور ملک اس شعبے میں پہلے دس ممالک کی صف میں شامل ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں 2014 میں جہاں صرف چھ بائیو انکیوبیٹر تھے، آج ان کی تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا بائیو ٹیکنالوجی مصنوعات کی تعداد دس سے بڑھ کر سات سو سے زائد ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے بائیو ٹکنالوجی کے شعبے میں انجینئروں اور ماہرین کی دنیا میں اہمیت اسی طرح ہوگئی ہے جس طرح ہمارے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے پیشہ ور افراد کی ہے۔ مسٹرمودی پرگتی میدان میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو 2022 کا افتتاح کر رہے تھے۔ اس کا اہتمام اس علاقے میں خودکفیل ہندوستان مشن کو تقویت پہنچانا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، “گزشتہ آٹھ برسوں میں ہندوستان کی بایو اکانومی میں آٹھ گنا اضافہ ہواہے۔ دس ارب ڈالر سے بڑھ کر ہم 80 ارب ڈالر تک جا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا، “بائیو ٹکنالوجی کے میدان میں عالمی ماحولیاتی نظام کے لحاظ سے ہندوستان ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہونے سے اب زیادہ دور نہیں ہے۔”
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج