حیدرآباد /18 مارچ— موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی نوجوان میں تالابوں جھیلوں میں تیراکی کا ذؤق بڑھ جاتا ہے ۔ جو اکثر ان کی جانوں کی ہلاکت کا سبب بنتا ہے۔ سابقہ تجربات اور ان علاقوں میں پیش آئے واقعات کا جائزہ لینے کے بعد اب پولیس نے تالابوں اور جھیلوں کے اطراف اپنی چوکسی میں اضافہ کردیا ہے ۔ اس سلسلہ میں شمس آباد کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس جگدیشور ریڈی نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تالاب اور جھیلوں کا رخ نہ کریں ۔ انہوں نے شمس آباد زون کے تمام انسپکٹران پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تالاب اور جھیلوں کے قریب وارننگ بورڈ نصب کریں اور نابالغ لڑکوں کے علاوہ نوجوان نسل کو تیراکی سے باز رکھنے کے اقدامات کریں ۔ انہوں نے سیاست نیوز کو بتایا کہ پولیس کی جانب سے پہلے کونسلنگ کی جائے گی ۔ بصورت دیگر سخت اقدامات کئے جائیں گے ۔ جس کا سامنا بچوں کے علاوہ ان کے والدین کو بھی کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل دینے والے والدین کے خلاف جس طرح کارروائی کی گئی اس طرح کا اقدام تیراکی کے دوران لاپرواہی کرنے والوں کو بھی کرنا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی گہرائی کا اندازہ لگائے بغیر موج مستی اور موسم کا مزہ لینے والے نوجوان ذرا سی غفلت سے خاندانوں کا سکون برباد کردیتے ہیں اور اپنے والدین کیلئے زندگی بھر کا غم دیتے ہیں۔ انہوں نے گوداوری کھنی میں خدمات کے دوران انجام دئے گئے اقدامات کا بھی تذکرہ اور بتایا کہ شمس آباد اور آس پاس کے علاقوں اور حمایت ساگر پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے گا ۔ جل پلی ، عمدہ ساگر حمایت ساگر اور دیگر علاقوں کے تالابوں پر انتباہ اور آگہی بورڈ نصب کئے جائیں گے ۔ انہوں نے اولیائے طلبہ سے درخواست کی کہ وہ گرمائی کی تعطیلات کے دوران اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور انہیں تالاب اور جھیل کا رخ کرنے سے باز رکھیں ۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج