یو پی’ اتراکھنڈ ، منی پور اور گوا میں بی جے پی کا اقتدار پر دوبارہ واپسی۔پنجاب میں عاپ کا قبضہ بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کا مظاہرہ انتہائی ناقص ’’اعظم مودی نے پارٹی کارکنوں مبارک باد دی

نئی دہلی ،مارچ۱۰ :(پی ایم آئی) پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے شاندار اور تاریخی مظاہرہ کرتے ہوئے بھاری اکثریت سے جیت حاصل کی ۔ عام آدمی پارٹی نے برسراقتدار کانگریس سمیت دیگر تمام جماعتوں کی امیدوں پر جھاڑو پھیردی ۔ پارٹی نے 117 رکنی اسمبلی میں 92 حلقوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوتہائی اکثریت حاصل کرلی ہے ۔ دوسری طرف ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں بی جے پی نے بھی شاندار جیت کے ساتھ اقتدار پر اپنا قبضہ برقرار رکھا ہے ۔ 403 رکنی یو پی اسمبلی میں بی جے پی 273 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ سماج وادی پارٹی کو 125 حلقوں میں جیت حاصل ہوئی ہے ۔جن میں اعظم خان اور ان کے فرزند بھی شامل ہیں ۔ بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس کا مظاہرہ انتہائی ناقص رہا ۔ بہوجن سماج پارٹی کو محض ایک حلقہ میں کامیابی ملی جبکہ کانگریس نے دو حلقوں میں جیت درج کی ۔ دیگر دو حلقوں میں دوسرے امیدوار کامیاب ہوئے ۔ پانچوں ریاستوں میں رائے دہندوں کی اکثریت نے کانگریس پارٹی کو یکسر مسترد کردیا ۔ کانگریس پارٹی پنجاب میں برسراقتدار تھی تاہم اسے عام آدمی پارٹی کے مقابل شکست فاش ہوئی اور اس کے تمام اہم قائدین الیکشن ہار گئے ۔ کانگریس کا موقف اتنا کمزور ہے کہ کسی بھی ریاست میں کانگریس نہ تو حکومت بنانے کے موقف میں ہے اور نہ اس کی کسی ریاست میں حصہ داری ہو سکتی ہے ۔ اتراکھنڈ کی 70 رکنی اسمبلی میں بی جے پی نے 47 حلقوں میں سبقت حاصل کرتے ہوئے سب سے بڑی پارٹی ہونے کا ثبوت دیا ہے جبکہ کانگریس کو 19 حلقوں میں جیت ملی ہے ۔ عام آدمی پارٹی اور بی ایس پی اتراکھنڈ میں کھاتہ بھی نہیں کھول سکے ۔ دیگر امیدواروں نے 4حلقوں میں کامیابی حاصل کی ۔ 40 رکنی گوا اسمبلی میں کانگریس کو 12 جبکہ بی جے پی کو 20 حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ ٹی ایم سی نے 2 اور عام آدمی پارٹی نے 2 حلقوں میں جیت حاصل کی ہے ۔ 4 دیگر امیدواروں کو گوا میں کامیابی ملی جن میں مہاراشٹرا وادی گومنتک پارٹی نے دو حلقوں میں جبکہ ریویولیشنری پارٹی نے ایک حلقہ میں کامیابی حاصل کی ۔ منی پور میں بھارتیہ جنتاپارٹی نے 32 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کانگریس نے 5 حلقوں میں کامیابی حاصل کی ۔ این پی پی نے 7 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔ این پی ایف کو5 سیٹیں حاصل ہوئیں ۔ اتراکھنڈ میں بی جے پی نے 47 نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کی ۔ کانگریس پارٹی کو 19 حلقوں میں کامیابی ملی ۔ بھوجن سماج پارٹی اور عام آدمی پارٹی کو کوئی کامیابی نہیں ملی جبکہ دیگر امیدواروں نے 4حلقوں میں کامیابی حاصل کی ۔ پانچ ریاستوں میں /10 فبروری سے /7 مارچ کے درمیان مختلف مراحل میں رائے دہی منعقد ہوئی اور آج /10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ۔چار ریاستوں میں شاندار جیت کے بعد بی جے پی کے حلقوں میں جشن کا ماحول ہے ۔وزیر اعظم مودی نے پارٹی کارکنوں کو اس جیت کیلئے مبارک باد دی ۔حیدرآباد میں بھی بی جے پی کی جیت کا جشن منا یا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں