یوپی میں 10 مارچ کو کھلے گا 403 سیٹوں کے لیے قسمت کا پٹارہ

لکھنؤ، 09 مارچ — اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران سات مرحلوں میں 403 سیٹوں کے لیے ہوئی ووٹنگ کے نتائج کے اعلان کا انتظار 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ مکمل ہو جائے گا سات مارچ کو ہونے والی پولنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے کے بعد الیکشن کمیشن نے 10 مارچ کو ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں غور طلب ہے کہ اتر پردیش سمیت پانچ ریاستوں اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پورمیں اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام ریاستوں کے ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو صبح 8 بجے ایک ساتھ شروع ہوگی۔
اتر پردیش میں ووٹنگ کا عمل سب سے طویل رہا۔ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 08 جنوری کو انتخابی پروگرام جاری کیا تھا۔ اس کے تحت اتر پردیش میں 10 فروری سے 07 مارچ تک سات مرحلوں میں پولنگ ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں 61.11 فیصد کے مقابلے پوری ریاست میں تقریباً 60.16 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔
پہلے مرحلے میں 10 فروری کو مغربی اتر پردیش کے 11 اضلاع کی 58 اسمبلی سیٹوں پر 62.43 فیصد پولنگ ہوئی تھی۔ وہیں، دوسرے مرحلے میں، 14 فروری کو مغربی اتر پردیش کے نو اضلاع کی 55 سیٹوں پر 64.66 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس کے بعد 20 فروری کو تیسرے مرحلے میں بندیل کھنڈ اور کانپور ڈویژن کے 16 اضلاع کی 59 سیٹوں پر 62.28 فیصد، چوتھے مرحلے میں 23 فروری کو اودھ اور پریاگ خطے کے نو اضلاع کی 59 سیٹوں پر 62.76 فیصد، پانچویں مرحلے27 فروری کو 12 اضلاع کی55 سیٹوں کی 61 سیٹوں پر 58.35 فیصد، چھٹے مرحلے میں 03 مارچ کو پوروانچل کے 10 اضلاع کی 57 سیٹوں پر 56.43 فیصد اورساتویں اور آخری مرحلے میں پوروانچل کے وارانسی سمیت نو اضلاع کی 54 سیٹوں پر 57.73 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
اتر پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) پرشانت کمار نے ووٹوں کی گنتی کی تیاریوں کے بارے میں بتایا کہ اس کے لیے سینٹرل پولیس فورس کی 250 کمپنیاں اور پی اے سی کی 61 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ اس میں سے سیکورٹی فورسز کی 36 کمپنیاں ای وی ایم کی حفاظت میں تعینات ہوں گی اور 214 کمپنیاں گنتی مراکز میں لاء اینڈ آرڈر کی نگرانی کے لیے تعینات رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں