پریاگ راج:22فروری– سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ یہ الیکشن اترپردیش کی قسمت بدلنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو بچانے کا ہے شہر سے30کلو میٹر دور جمناکے اس پار کرچھنا اسمبلی حلقے میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ایس پی نے جو انتخابی منشور جاری کیا ہے حکومت بننے پر اسے نافذ کرنے کا کام کریں گے جب سے بی جے پی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے اس نے بے روزگار اور مہنگائی کو بڑھاوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ’بی جے پی کے چھوٹے لیڈر چھوٹا جھوٹ بولتے ہیں اور بڑے لیڈر بڑا جھوٹ بولتے ہیں اور جو سب سے بڑا ہے وہ عوام سے سب سےبڑا جھوٹ بول رہے ہیں۔ریلی میں آئے بی ایڈ اور ٹی ای ٹی امتحان کے امیدواروں کی جانب رخ کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے کہا’ آپ ہی بتائیے کہ امتحانات منسوخ ہوئے کہ نہیں ہوئے۔ پیپر افشاں ہوا کہی نہیں ہوا؟۔آپ کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کہ نہیں؟
انہوں نے کہا کہ شکچھا متروں کی مدد کرنا اور محکمہ تعلیمات میں خالی اسامیوں کو بھرنے کا ایس پی وعدہ کرتی ہے۔ ایس پی کی حکومت بننے پر خالی پڑے عہدوں کو بھر کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں وزیر اعلی اسکیمات کا نام بدل کر ترقی دکھاتے ہیں۔
انہوں نے یوگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ گرمی نکالینے کی بات کرتے ہیں۔ اس بار جب ووٹ پڑے گا تو بابا کا بھاپ نکل جائے گا۔ ایس پی سربراہ نے کہا کہ یہاں موجود بھیڑ تبدیلی کی گواہ ہے۔ملحوظ رہے کہ ایس پی سربراہ کی ریلی میں پیدا ہوئی کچھ بدنظمی کی وجہ سے پولیس کو معمولی طاقت کا بھی استعمال کرنا پڑا۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور