پریاگ راج:22فروری– وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےکہا کہ انہوں نے اپنے میعاد کار میں ریاست میں مافیا کاریڈور بنانے کا کام کیا جبکہ بی جے پی نے گذشتہ پانچ سالوں میں ڈیفنس کاریڈور بنانے کا کام کیا ہے شاہ نے منگل کو یہاں روڈ شو کرنے سے قبل ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے سابقہ پانچ سالوں میں اترپردیش میں ترقی کی گنگا بہائی ہے۔ یوپی کی یوگی حکومت نے ریاست میں ڈیفنس کاریڈور بنانے کا کام کیا ہےجبکہ ایس پی اور بی ایس پی نے اپنے میعاد کار میں دہشت گرد کا ہاٹ اسپاٹ، فسادات کا سنٹر پوائنٹ بنانے کے ساتھ مافیا کاریڈور بنانے کا کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام نے سال 2017 میں ایسی حکومتوں کو اکھار پھینکا اور 300سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنائی۔ انہوں نے کہا کہ کل تک جہاں مافیا کاریڈور تھا آج وہاں ڈیفنس کاریڈور بن رہا ہے۔جس اترپردیش میں کٹے کے چھرے اور گولیاں بنتی تھیں آج مسائل اور گولے بن رہے ہٰں۔
شاہ نے کہا کہ اکھلیش یادو کے میعاد کار میں گاؤں اور شہروں میں بھی کبھی 24گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی یوگی حکومت نے ہر گھر بجلی تو پہنچائی ہی بی جے پی حکومت نے ملک میں ائیر پورٹ، پولیٹیکنک،میڈیکل کالج اور تمام انجینئرنگ کالج بنانے کا کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ایک ضلع ایک پروڈکت پروگرام نافذ کر ہر ضلع میں چھوٹے اور درمیانے پروڈکٹس کو بڑھاوا دینے کا کام بی جے پی کی یوگی حکومت نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اترپردیش میں ترقی کی سیاست کا آغاز کر کے ذات پات اور کنبہ پروری کو ختم کرنے کا کام کیا ہے۔
اداکار اللو ارجن سے 4 گھنٹے تک پولیس کی پوچھ گچھے، سوالات کی بو چھار
آج بھارت رتن اٹل واجپئی کا 100 ویں یوم پیدائش: وزیر اعظم مودی قومی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر ای ڈی کے گھیرے میں
داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکے ای ڈی کے گھیرے میں
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور