ئی دہلی 22 فروری — نیشنل کونسل فار ڈیولپمنٹ آف سندھی لینگویج، نئی دہلی میں 21 فروری 2022 کو کے سی بلانی سوسائٹی کے آڈیٹوریم میں مادری زبان کے عالمی دن کا اہتمام کیا گیا اس پروگرام میں سندھی کونسل کے ذریعہ سندھی ماہرین ڈاکٹر نند لال جوتوانی ونگ کمانڈر (ویٹیرن)، مسٹرشری کانت بھاٹیہ، سابق نائب صدر سی این سی پی ایس ایل، اور چیف ایڈیٹر-سمواد سندھی، مسٹر شمبھو جے سنگھانی، مسٹرشنکر مولوانی، تھیٹر کی سینئر شخصیت اور مشہور سندھی گلوکارہ محترمہ نیتو مٹائی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔
اس موقع پر کونسل کے ڈائریکٹر پروفیسر۔ عقیل احمد نے کہا کہ یوم مادری زبان کا آغاز سنہ 2000 سے ہوا ہے، ہندوستان میں تقریباً 19 ہزار زبانیں بولی جاتی ہیں اور ہندوستان کے آئین میں 22 زبانوں کو جگہ ملی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مادری زبان ہمارے لئے خدا کا انمول تحفہ ہے، مادری زبان ہمارے جذبات کے اظہار کی پہلی سیڑھی ہوتی ہے اور زبان کے بارے میں ہمیں معلومات مادری زبان سے ہی ملتی ہیں، اس لیے اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مادری زبان کسی بھی ملک کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے محترم وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی اور عزت مآب وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان جی نے “نئی تعلیمی پالیسی” میں مادری زبان کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اور اس میں پرائمری تعلیم مادری زبان میں دینے پر زور دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اپنی مادری زبان کا صحیح علم ہونا چاہیے اور اس پر عمل کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنی شراکت اورتعاون دینے کی ضرورت ہے، اپنی مادری زبان کی بے عزتی نہیں کرنی چاہیے اور ساتھ ہی کسی بھی مادری زبان کی ناقدری مطلب ماں کی ناقدری ہے، ماں، مٹی اور مادری زبان ہمیشہ سے ہماری محبوب رہی ہیں اوررہیں گی۔
تلنگانہ: ریاستی اسمبلی کے سات روزہ اجلاس 37.44 گھنٹے تک جاری رہا’ 8 بل منظور
شمش آباد میں ایئر انڈیا کی طیارہ کی ہنگامی لینڈ نگ
Recent controversy over temples and mosques: RSS chief Mohan Bhagwat’s statement welcomed by religious and political leaders
بنگلہ دیش: تبلیغی جماعت میں خانہ جنگی،خونریزی میں 4 ہلاک 50 زخمی
انڈیا اتحا اور این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کا ایک دوسرے کے خلاف احتجاج