ہندوستان -اسرائیل دوستی باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی: مودی

ئی دہلی، 29 جنوری– وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قائم ہونے کی سالگرہ پر دونوں ملکوں کے شہریوں کو مبارکباد دی اور ہندوستان کی ترقی کے سفر میں یہودی برادری کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیاکہ دونوں ممالک آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔
مسٹر مودی نے دوردرشن پر ایک خصوصی پیغام میں کہا کہ آج کا دن ہندوستان اور اسرائیل کے تعلقات میں خاص اہمیت کا دن ہے۔ 30 سال پہلے یعنی 30 سال پہلے سفارتی تعلقات مکمل طور پر قائم ہوئے تھےاور یوں ہمارے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ باب نیا ہے لیکن ہمارے ملکوں کے درمیان صدیوں سے قریبی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہندوستان کی روایت رہی ہے، یہودی برادری ہندوستانی سماج میں بغیر کسی تفریق کے رہی ہے اور پنپا ہے۔ اس نے ہماری ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان امسال اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کر رہا ہے جبکہ اسرائیل اگلے سال اپنی 75 ویں سالگرہ منائے گا۔ باہمی تعاون کے نئے اہداف طے کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہوگا۔ انہوں نے 30 سال کے اس اہم سنگ میل پر ہندوستان اور اسرائیل کے شہریوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ انھیں یقین ہے کہ ہندوستان -اسرائیل دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں