تلنگانہ میں کورونا وائرس کیسسز میں زبردست اضافہ

حیدرآباد ،۲۰ جنوری(پی ایم آئی)۔ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 20 ہزار 215 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 4207 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 722204ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی کورونا سے موت واقع ہوہے ۔ اس طرح ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,067 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 1825افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں فی الحال 26633ایکٹیو کیس ہیں۔گریٹر حیدرآباد میں 1645 کیس درج کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں