ہجومی تشدد میں شامل افراد ہندوتو مخالف، ملک کےتمام شہریوں کاڈی این اے ایک ہے:موہن بھاگوت

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے اتوار کے روز کہا کہ تمام ہندوستانیوں کا ڈی این اے ایک ہے۔ اترپردیش کے غازی آباد میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے موہن بھاگوت نے کہا ، ‘یہ ثابت ہوچکا ہے کہ ہم پچھلے 40 ہزار سالوں سے ایک ہی آباو اجداد کی اولاد ہیں۔ ہندوستانی عوام کا ڈی این اے ایک جیسا ہے۔ ہندو اور مسلمان دو گروہ نہیں ہیں ، سیاست کے نام پر اتحاد کرنے کے لئے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ پہلے ہی ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ آر ایس ایس کے سربراہ نے ڈاکٹر خواجہ افتخار احمد کی لکھی گئی کتاب نظریاتی تال میل ایک عملی پہل کے رسم اجراء کے موقع پر یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا ، “سنگھ سیاست سے دور رہتا ہے۔ موہن بھاگوت نے ہجومی تشدد کرنے والے ہندوتوا کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے دہلی تقریر میں یہ بھی کہا تھا کہ اگر کوئی ہندو یہ کہتا ہے کہ یہاں ایک بھی مسلمان نہیں رہنا چاہئے ، تو یہ کہ ہندو ،ہندو نہیں رہے گا اور یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میں نے یہ کہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں